LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا: دوسری عالمی جنگ کے بعد پہلی بار فائرنگ کے ذریعے سزائے موت کا اعلان اپوزیشن اور حکومت کے درمیان دوبارہ مذاکرات کی امید ہے: فواد چودھری سعودی اتحادی افواج کا آپریشن فجر الیمن، تعز میں 250 حوثی جنگجو ہلاک پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات رواں ہفتے مکمل ہوجائیں گے پاکستان سری لنکا ٹی20 اور سہ ملکی کرکٹ سیریز کیلئے ٹریفک پلان جاری ایران سے متعلق صدر ٹرمپ کے متنازع بیان پر وائٹ ہاؤس کی وضاحت، کیلیفورنیا کی قیادت شدید برہم ربیع 2026-27ء کے لیے 22 فیصد پانی کی کمی کا خدشہ: ارسا نے صوبوں کا کوٹہ مقرر کر دیا مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن کا آل پارٹیز کانفرنس اور مذاکرات پر اتفاق: پی ٹی آئی مارچ کو جمہوری حق قرار دے دیا پٹرول کی قیمت میں 1.19 روپے اضافہ، ہائی اسپیڈ ڈیزل 1.91 روپے فی لیٹر سستا صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات: کے پی لانگ مارچ کی صورتحال اور مذاکراتی کمیٹی کی بریفنگ پر تبادلہ خیال سعودی عرب میں میزائل اور ڈرون روکنے کی ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد امریکی محکمہ انصاف کا ٹرمپ انتظامیہ کے دوران سب سے بڑا اقدام، سنگین جرائم میں ملوث 40 افراد کی شہریت منسوخ کرنے کی کارروائی شروع پاکستان آئی ایل او سے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے: وزیراعظم روسی افواج کے یوکرینی ریڈارز، ڈیٹا سینٹرز اور فوجی تنصیبات پر حملے آزاد کشمیر اسمبلی کے ارکان نے حلف اٹھا لیا، مسائل باہمی تعاون سے حل کیے جائیں گے: وزیراعظم

ناظم آباد کے نجی ہسپتال میں مبینہ حمل کے تنازع پر توڑ پھوڑ، ہوشربا انکشافات

Web Desk

29 August 2026

کراچی کے علاقے ناظم آباد کے ایک نجی ہسپتال میں مبینہ حمل کے تنازع پر لواحقین کی جانب سے توڑ پھوڑ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پا لیا۔ پولیس کے مطابق 24 سالہ خاتون زویا کو زچگی کے لیے ہسپتال لایا گیا تھا، تاہم ہسپتال انتظامیہ نے ادعا کیا کہ آپریشن کے دوران معلوم ہوا کہ خاتون حاملہ ہی نہیں تھیں۔ اس غیر متوقع انکشاف پر خاتون کے شوہر اور اہلخانہ نے مشتعل ہو کر ہسپتال میں توڑ پھوڑ کی۔ ایس ایس پی سینٹرل نے واقعے کی شفاف تحقیقات کے لیے ایس ڈی پی او گلبرگ منیشاء روپیتا کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ خاتون کو طبی معائنے کے لیے ایم ایل او عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی اور میڈیکل رپورٹس کی روشنی میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔