LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا: دوسری عالمی جنگ کے بعد پہلی بار فائرنگ کے ذریعے سزائے موت کا اعلان اپوزیشن اور حکومت کے درمیان دوبارہ مذاکرات کی امید ہے: فواد چودھری سعودی اتحادی افواج کا آپریشن فجر الیمن، تعز میں 250 حوثی جنگجو ہلاک پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات رواں ہفتے مکمل ہوجائیں گے پاکستان سری لنکا ٹی20 اور سہ ملکی کرکٹ سیریز کیلئے ٹریفک پلان جاری ایران سے متعلق صدر ٹرمپ کے متنازع بیان پر وائٹ ہاؤس کی وضاحت، کیلیفورنیا کی قیادت شدید برہم ربیع 2026-27ء کے لیے 22 فیصد پانی کی کمی کا خدشہ: ارسا نے صوبوں کا کوٹہ مقرر کر دیا مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن کا آل پارٹیز کانفرنس اور مذاکرات پر اتفاق: پی ٹی آئی مارچ کو جمہوری حق قرار دے دیا پٹرول کی قیمت میں 1.19 روپے اضافہ، ہائی اسپیڈ ڈیزل 1.91 روپے فی لیٹر سستا صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات: کے پی لانگ مارچ کی صورتحال اور مذاکراتی کمیٹی کی بریفنگ پر تبادلہ خیال سعودی عرب میں میزائل اور ڈرون روکنے کی ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد امریکی محکمہ انصاف کا ٹرمپ انتظامیہ کے دوران سب سے بڑا اقدام، سنگین جرائم میں ملوث 40 افراد کی شہریت منسوخ کرنے کی کارروائی شروع پاکستان آئی ایل او سے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے: وزیراعظم روسی افواج کے یوکرینی ریڈارز، ڈیٹا سینٹرز اور فوجی تنصیبات پر حملے آزاد کشمیر اسمبلی کے ارکان نے حلف اٹھا لیا، مسائل باہمی تعاون سے حل کیے جائیں گے: وزیراعظم

سانحہ پمز: ن لیگ کی سینیٹر سعدیہ عباسی کی اپنی حکومت پر شدید تنقید، ای ڈی پمز کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

Web Desk

28 August 2026

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما اور سینیٹر سعدیہ عباسی نے پمز (PIMS) ہسپتال میں پیش آنے والے المناک سانحے پر اپنی ہی حکومت اور انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر (ED) پمز کی فوری برطرفی اور گرفتاری کا مطالبہ کر دیا ہے۔

سینیٹ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے سینیٹر سعدیہ عباسی نے افسوس کا اظہار کیا کہ اس بڑے سانحے کے بعد کسی بھی اعلیٰ عہدیدار نے لاپرواہی کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو اس سانحے کی اخلاقی اور انتظامی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے، کیونکہ سنگین غفلت کے باوجود اب تک کوئی مؤثر قدم نہیں اٹھایا گیا۔

سعدیہ عباسی نے ای ڈی پمز کے بااثر ہونے پر سوالات اٹھاتے ہوئے انکشاف کیا کہ ای ڈی اتنے طاقتور ہیں کہ وزیراعظم بھی انہیں معطل کرنے سے قاصر ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا: “میں اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا ای ڈی پمز کی تقرری کے سلیکشن بورڈ میں شامل تھے اور ہم دونوں نے اس تعیناتی کی سخت مخالفت کی تھی، لیکن بیوروکریسی نے اس افسر کی بے پناہ حمایت کی اور انہیں عہدے پر لگوایا۔”

انہوں نے مزید کہا کہ ای ڈی پمز کی رسائی ایسی جگہوں پر ہے جہاں کوئی ہاتھ نہیں لگا سکتا۔ انہوں نے ای ڈی کو اس سانحے کا اصل قصوروار اور “قاتل” قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں عہدے سے ہٹانے کے بجائے بچایا جا رہا ہے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ انہیں فوری طور پر گرفتار کیا جانا چاہیے تھا۔