LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کے پی کا بُرا حال، پی ٹی آئی عمران خان کے بیانیہ میں مصروف ہے: علی شاہ باچا لانگ مارچ کیلئے سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال، سہیل آفریدی سے جواب طلب منشیات و اسلحہ برآمدگی کیس، عدالت کا انمول عرف پنکی کو پیش کرنے کا حکم پاک فوج کا اہم اقدام، استور سے سکردو تک 66 کلومیٹر روڈ ٹریک مکمل چھوٹی و درمیانی صنعتوں کیلئے طویل المدتی قرض کی شرح سالانہ 2 فیصد کرنے کا مطالبہ انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ: پاکستان کی جیلوں میں گنجائش سے 160 فیصد زائد قیدی، 75 فیصد زیرِ سماعت وزیرِخارجہ سے بحرینی ہم منصب کی ملاقات، تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پاکستان، برطانیہ کا آئندہ ٹریڈ ڈائیلاگ میں عملی نتائج کے حصول پر اتفاق خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے وار جاری، مزید 142 کیسز رپورٹ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا دورہ مکمل، عالمی امن کیلئے پاکستانی کردار کی تحسین کرک: مسلح افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار شہید افغانستان میں اس وقت 25 دہشت گرد تنظیمیں کام کر رہی ہیں: محسن نقوی سندھ ہائیکورٹ آئینی بنچز کی مدت میں توسیع کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب 8 اکتوبر 2005 کے زلزلہ متاثرین کا دکھ آج بھی محسوس ہوتا ہے: مریم نواز

پنجاب حکومت نے گرین سرٹیفکیٹ 6 ماہ کیلئے معطل کردیا

Web Desk

28 August 2026

پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران صوبے میں زمینوں کی خرید و فروخت اور انتقالِ اراضی کے دوران شہریوں کو پیش آنے والے شدید مسائل کا معاملہ گرمایا رہا، جس کے بعد حکومتِ پنجاب نے ’گرین سرٹیفکیٹ‘ کے اطلاق کو 6 ماہ کے لیے معطل کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ صوبائی وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمان نے ایوان کو بتایا کہ سرٹیفکیٹ کے عمل میں پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔ اپوزیشن رہنما رانا آفتاب احمد اور دیگر اراکین نے لینڈ ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں بدعنوانی، ناقص ون ونڈو سسٹم اور 2020 سے 2026 تک کے کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ کی عدم تکمیلیت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ اس موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ سرٹیفکیٹ اسمبلی سے منظور ہوا تھا تو اس کی معطلی کے لیے بھی قانونی طریقہ کار اور اسمبلی کا اختیار سامنے آنا چاہیے۔