سانحہ پمز کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست دائر
Web Desk
27 August 2026
اسلام آباد: پمز ہسپتال میں پیش آنے والے المناک آتشزدگی کے واقعے کی شفاف تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی استدعا کے ساتھ اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
ایڈووکیٹ قاسم اقبال جلالی کی جانب سے ذاتی حیثیت میں دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے کسی جج یا سیشن جج ویسٹ کی سربراہی میں ایک آزاد جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے، جو 26 اگست کو پیش آنے والے اس اندوہناک واقعے کے محرکات اور غفلت کا تعین کرے۔ درخواست میں فرانزک تحقیقات اور پمز ہسپتال کے فائر الارم سسٹم کے مکمل سیکیورٹی آڈٹ کا حکم دینے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔
درخواست میں وفاقی حکومت، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری صحت، چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار نے حکومت کی قائم کردہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی پر شدید عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ متعلقہ اداروں کے افسران مفادات کے ٹکراؤ (Conflict of Interest) کے باعث غیر جانبدارانہ انکوائری نہیں کر سکتے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ قانونی اصول کے مطابق کوئی شخص اپنے ہی معاملے میں تفتیش کار یا جج نہیں ہو سکتا، جبکہ ڈائریکٹر جنرل ایمرجنسی جیسے افسران کی موجودگی سے تحقیقات کے شفاف ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر 11ویں پوزیشن حاصل کرلی
28 August 2026
برطانیہ نے امریکا ایران جنگ میں پاکستان کا کردار سراہا: اسحاق ڈار
28 August 2026
فیلڈ مارشل سے سعودی وزیر ماحولیات کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
28 August 2026
سپریم کورٹ نے کے پی ملازمین کی سینیارٹی کیس کا فیصلہ سنا دیا
28 August 2026
مسلم لیگ (ن) کے بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17 ویں وزیراعظم منتخب
28 August 2026
اسحاق ڈار کی سعودی اور ترک وزرائے خارجہ سے گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
28 August 2026
مکہ معاہدے میں شمولیت کی دعوت ملی تو ضرور غور کریں گے: بنگلہ دیش
28 August 2026
قومی اسمبلی اور سینیٹ میں سانحہ پمز پر خصوصی پارلیمانی کمیٹی بنانے کی قرارداد منظور
28 August 2026