LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سکیورٹی فورسز کی پنجگور اور چاغی میں کارروائیاں، 11 دہشتگرد ہلاک کیوبا میں ایک سال میں ساتواں بلیک آؤٹ، پورا ملک تاریکی میں ڈوب گیا ایران کی کوہاٹ میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت، حکومت اورعوام سے تعزیت کا اظہار حوثی ملیشیا بحیرۂ احمر میں اشتعال انگیز کارروائیاں بند کرے: پاکستان آبنائے ہرمز میں ایک اور آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا گیا: برطانیہ میری ٹائم کی تصدیق دشمن ملک سے خطرات: ایران نے 3 لاکھ 13 ہزار جانثار متحرک کر دیئے امریکا کا گرین لینڈ پر مستقل سکیورٹی کنٹرول، معاہدہ طے پا گیا: ٹرمپ کا دعویٰ جنوبی کوریا کا امریکا اور اسرائیل کی مشرق وسطیٰ کی جنگ میں فوج بھیجنے سے انکار نمازیوں کو مقدس مقام پر نشانہ بنانا انتہائی سفاکانہ اور انسانیت سوز فعل ہے: حنیف عباسی دہشتگردی کے بزدلانہ واقعات قوم کے عزم، حوصلے کو متزلزل نہیں کر سکتے: اویس لغاری سال کے اختتام تک 3 لاکھ افراد کو فوج میں بھرتی کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں، کریملن ٹرمپ نے 3 بڑے میڈیا اداروں پر وائٹ ہاؤس میں کوریج پر پابندی لگا دی روسی ہتھیار دنیا کے قابل اعتماد اور مؤثر ترین ہتھیاروں میں شامل ہیں، صدر پوتن ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے کیونکہ وہ مالی و عسکری لحاظ سے نقصان اٹھا رہا ہے، ٹرمپ ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب اور ایونٹ کا باقاعدہ آغاز آج سے ہوگا

سانحہ پمز: راجہ پرویز اشرف کا قومی اسمبلی میں شدید احتجاج، پارلیمانی کمیٹی بنانے کا مطالبہ

Web Desk

28 August 2026

اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راجہ پرویز اشرف نے پمز (PIMS) ہسپتال کی نرسری میں آتشزدگی کے المناک واقعے پر قومی اسمبلی میں شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کے لیے اسپیکر یا ڈپٹی اسپیکر کی سربراہی میں پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ واقعے کو تین دن گزرنے کے باوجود اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ نرسری میں آگ کیسے لگی اور حادثے کے بعد فوری کیا اقدام کیا گیا؟ انہوں نے سوال اٹھایا کہ جو معصوم بچے ہسپتال انتظامیہ کے رحم و کرم پر تھے، انہیں بچانے کے لیے کیا تدابیر اختیار کی گئیں؟ انہوں نے انکشاف کیا کہ بچے چوری ہونے کے ڈر سے ہنگامی خروج (Emergency Exit) کا راستہ بند رکھا گیا تھا، جو ایک بڑی غفلت ہے۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ کوئی آگ کی وجہ ایئر کنڈیشنر کو بتاتا ہے تو کوئی کہتا ہے کہ اے سی کئی سال سے خراب تھا۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا اس حادثے میں کوئی نرس یا چوکیدار بھی زخمی ہوا یا صرف معصوم بچے ہی اس کی زد میں آئے؟ انہوں نے کہا کہ اگر یہی حادثہ کسی نجی ہسپتال میں ہوتا تو اب تک مالک اور عملہ گرفتار ہو چکا ہوتا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعظم کی بنائی گئی کمیٹی کے بجائے پارلیمنٹ کی اعلیٰ سطحی کمیٹی بننی چاہیے تاکہ حقیقت سامنے آ سکے۔ انہوں نے جذباتی انداز میں کہا: “ہماری اور ہسپتال کی کوتاہی کی وجہ سے جن کے بچے دنیا سے چلے گئے، میں ان تمام متاثرہ والدین سے معافی چاہتا ہوں۔”