سپریم کورٹ نے کے پی ملازمین کی سینیارٹی کیس کا فیصلہ سنا دیا
Web Desk
28 August 2026
اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے خیبرپختونخوا حکومت کے ملازمین کی سینیارٹی سے متعلق کیس کا 13 صفحات پر مشتمل اہم تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے سروس ٹربیونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا ہے اور متاثرہ ملازمین کی اپیلیں منظور کر لیں۔
جسٹس محمد علی مظہر کی جانب سے تحریر کردہ فیصلے میں حکم دیا گیا ہے کہ ملازمین کی سینیارٹی کو ان کی اصل حالت میں بحال کیا جائے۔ عدالتِ عظمیٰ نے قرار دیا کہ کے پی ایمپلائز ریگولرائزیشن آف سروس ایکٹ 2018ء کے تحت ملازمین کی ریگولرائزیشن 7 مارچ 2018ء سے ہی مؤثر تصور کی جائے گی، اور گزٹ نوٹیفکیشن کی اشاعت میں تاخیر کی سزا ملازمین کو نہیں دی جا سکتی۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ ریاست انتظامی غلطیوں یا نااہلی کا فائدہ اٹھا کر ملازمین کو قربانی کا بکرا نہیں بنا سکتی، اور نہ ہی نوٹیفکیشن کی اشاعت کی تاریخ کو سینیارٹی کا واحد معیار مقرر کیا جا سکتا ہے۔
خیال رہے کہ ان ملازمین کے ریگولرائزیشن کے نوٹیفکیشنز 28 اگست اور 17 اکتوبر 2018ء کو جاری ہوئے تھے، تاہم سرکاری گزٹ میں ان کی اشاعت 21 اگست 2024ء کو ہوئی۔ سال 2019ء سے 2023ء تک کی سینیارٹی لسٹوں میں ان ملازمین کی سینئر پوزیشن برقرار رہی، لیکن 2024ء کی لسٹ پر اٹھنے والے اعتراضات پر سروس ٹربیونل نے گزٹ کی تاخیر کو بنياد بنا کر سینیارٹی منسوخ کی تھی، جسے سپریم کورٹ نے غیر قانونی قرار دے دیا۔
متعلقہ عنوانات
پاور سیکٹر اصلاحات، ریگولیٹری اداروں کی خودمختاری اور مؤثریت مضبوط بنانے پر غور
19 September 2026
روس میں پارلیمانی انتخابات شروع، پاکستانی مبصر وفد بھی ماسکو پہنچ گیا
19 September 2026
اپوسٹیل اور دستاویزات کی تصدیق کے نظام کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی قائم
19 September 2026
ٹرمپ اور نیتن یاہو کے اقتدار تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی، باقر ذوالقدر
19 September 2026
پاکستان کیخلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے: سہیل آفریدی
19 September 2026
امریکا پوری ایرانی قوم کی معاشی زندگی کو نشانہ بنا رہا ہے، اسماعیل بقائی
19 September 2026
نوجوانوں کواے آئی سمیت جدید ٹیکنالوجی کےعلوم سےآراستہ کرنا ناگزیر: احسن اقبال
19 September 2026
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا
18 September 2026