مسلم لیگ (ن) کے بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17 ویں وزیراعظم منتخب
Web Desk
28 August 2026
مظفر آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے بیرسٹر افتخار گیلانی 30 ووٹ حاصل کر کے آزاد جموں و کشمیر کے 17 ویں وزیراعظم منتخب ہو گئے ہیں۔ قانون ساز اسمبلی کے اجلاس کے دوران سپیکر اسمبلی نے قائدِ ایوان کی انتخاب کے نتائج کا باضابطہ اعلان کیا۔
انتخابی نتائج کے مطابق ن لیگ کے نامزد امیدوار بیرسٹر افتخار گیلانی نے 30 ووٹ حاصل کیے، جبکہ ان کے مدِ مقابل پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار مختار احمد خان کو 14 ووٹ ملے۔ سپیکر قانون ساز اسمبلی کے علاوہ ایوان میں موجود کل 44 اراکین نے رائے دہی کے عمل میں حصہ لیا، جبکہ ن لیگ کے سینئر رہنما شاہ غلام قادر اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔
خیال رہے کہ بیرسٹر افتخار گیلانی حالیہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر ٹیکنوکریٹ کی مخصوص نشست پر آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔ وہ اس سے قبل پہلی بار 2011ء میں قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے اور آزاد کشمیر کے وزیرِ تعلیم کی حیثیت سے بھی اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
خاتون کو دوستی کی پیشکش، ایس ایس پی ایسٹ نے ویڈیو کا نوٹس لے لیا
20 September 2026
ایران سعودی عرب اور حوثیوں میں جنگ ختم کرانا چاہتا ہے: محسن رضائی
20 September 2026
افغان حکومت صرف مذمت نہیں، ٹھوس کارروائی بھی کرے: وزارت اطلاعات
20 September 2026
احتجاج کے حوالے سے ہماری پالیسی کلیئر، کسی صورت اجازت نہیں دیں گے: عطا تارڑ
20 September 2026
حوثی مفتی کا حرمین شریفین پر حملے کا اعلان تشویشناک ہے: طاہر اشرفی
19 September 2026
نواز شریف کا 16 سال بعد ناران کا دورہ، مقامی عہدیداروں سے ملاقات
19 September 2026
پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کا لانگ مارچ بے وقت کی راگنی: رانا تنویر حسین
19 September 2026
کل کی ریلی کرپٹ ترین حکومت کے خلاف علم بغاوت ہو گی: فاروق ستار
19 September 2026