امریکی قونصل خانہ کراچی کا لنکن کارنر میں “روڈ ٹو لبرٹی” بانیانِ امریکہ میوزیم نمائش کا باقاعدہ آغاز
Web Desk
28 August 2026
کراچی: امریکی قونصل خانہ کراچی نے لنکن کارنر کراچی میں ایک جدید اور تعلیمی ڈیجیٹل نمائش “روڈ ٹو لبرٹی” (شاہراہِ آزادی) کا پروقار افتتاح کر دیا ہے۔
یہ نمائش وائٹ ہاؤس کے خصوصی منصوبے “فاؤنڈرز میوزیم” کا حصہ ہے، جو ریاستہائے متحدہ امریکہ کی آزادی کے 250 سالہ سفر اور اس کے قیام کا جشن منانے کے لیے منعقد کی جا رہی ہے۔ اس نمائش کے ذریعے پاکستانی نوجوانوں، طلبہ اور اساتذہ کو امریکہ کی تاریخی شخصیات اور ان کے بنیادی اقدار—بالخصوص زندگی، حریت اور حصولِ شادمانی—سے روشناس کرایا جا رہا ہے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کراچی میں تعینات امریکی قونصل جنرل چارلس گڈمن نے کہا: “امریکہ کے قیام کی داستان آزادی اور بنیادی حقوق پر مبنی ہے، اور یہ وہی عالمگیر اصول ہیں جو 250 سال بعد بھی ہماری قوم کی رہنمائی کر رہے ہیں۔” تقریب کے دوران شرکاء نے کیو آر (QR) کوڈز کے ذریعے اپنے اسمارٹ فونز پر تعلیمی مواد کا جائزہ لیا، جبکہ ایجوکیشن یو ایس اے کے ماہرین نے بانیانِ امریکہ کے ناموں سے منسوب ممتاز امریکی جامعات کی ورچوئل سیر بھی کروائی۔
یہ موبائل نمائش دسمبر 2026ء تک کراچی اور حیدرآباد سمیت مختلف شہروں کے تعلیمی و ثقافتی اداروں میں پیش کی جائے گی، جہاں گائیڈڈ واک تھرو اور دانشوروں کے لیکچرز بھی شامل ہوں گے۔ واضح رہے کہ لنکن کارنرز پاکستان میں امریکی مشن اور مقامی اداروں کا مشترکہ پائیدار شراکت داری کا نظام ہے جو ملک بھر میں مفت تعلیمی وسائل اور بین الثقافتی مکالمے کی سہولیات فراہم کرتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
کوہاٹ: گمبٹ میں سونا نکالنے کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق ہو گئے، پولیس
15 November 2026
شہید میجر اور حوالدار کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت
15 November 2026
اگر پنجاب جاگ جائے تو ملک بھر میں انقلاب برپا ہو سکتا ہے: حافظ نعیم الرحمان
15 November 2026
خیبرپختونخوا کی سیاسی شخصیات نے جرائم پیشہ گروہ کی سرپرستی کی: اختیار ولی
15 November 2026
نئے صوبوں کے قیام کیلئے ریفرنڈم ہوگا، دسمبر اہم ہے: مصطفیٰ کمال
15 November 2026
پاکستان کے سیاحتی مقامات دنیا میں متعارف کرانے والی مصنفہ آئزوبل شا انتقال کر گئیں
15 November 2026
پنجاب میں جرائم کی مجموعی شرح میں تقریباً 70 فیصد تک کمی خوش آئند ہے، مریم نواز
15 November 2026
ایران کے پاسدارانِ انقلاب کا بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ
15 November 2026