LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
معاشی محاذ پر مثبت پیش رفت، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 70 فیصد کم ہوگیا پاور سیکٹر اصلاحات، ریگولیٹری اداروں کی خودمختاری اور مؤثریت مضبوط بنانے پر غور روس میں پارلیمانی انتخابات شروع، پاکستانی مبصر وفد بھی ماسکو پہنچ گیا اپوسٹیل اور دستاویزات کی تصدیق کے نظام کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی قائم ٹرمپ اور نیتن یاہو کے اقتدار تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی، باقر ذوالقدر پاکستان کیخلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے: سہیل آفریدی امریکا پوری ایرانی قوم کی معاشی زندگی کو نشانہ بنا رہا ہے، اسماعیل بقائی نوجوانوں کواے آئی سمیت جدید ٹیکنالوجی کےعلوم سےآراستہ کرنا ناگزیر: احسن اقبال کوہاٹ پولیس لائنز مسجد حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا تحریک تحفظ آئین کا اجلاس، 27 ستمبر کا احتجاج ملک بھر میں پھیلانے کا فیصلہ وزیراعظم خصوصی ریلیف سکیم کا پورے پاکستان میں کامیاب اجرا پٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو 20 ستمبر سے سپر لانگ مارچ ہوگا: حافظ نعیم الرحمان حکومت تحریک انصاف کو سپیس دینے کیلئے تیار نہیں: فواد چودھری لندن سے بنگلادیش جانیوالی پرواز میں مسافروں کے درمیان جھگڑے کی ویڈیو وائرل امریکا میں تربیتی مشق کے دوران ایف 16 طیارہ گر کر تباہ

فیلڈ مارشل سے سعودی وزیر ماحولیات کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال

Web Desk

28 August 2026

راولپنڈی: فیلڈ مارشل و چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو (GHQ) میں سعودی عرب کے وزیر برائے ماحولیات، پانی و زراعت انجینئر عبدالرحمان عبدالمحسن الفضلی نے اہم ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ISPR) کے مطابق ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان اور مملکتِ سعودی عرب کے درمیان قائم گہرے، تاریخی اور برادرانہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے دونوں برادر ممالک کے مابین دیرینہ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم اور فعال بنانے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی وزیر انجینئر عبدالرحمان عبدالمحسن الفضلی نے علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ میں پاکستان کے مثبت اور فعال کردار کو سراہا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعاؤن کے شعبوں کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا، بالخصوص زراعت، پانی کے ذخائر کی بہتری اور ماحولیاتی پائیداری (Environmental Sustainability) کے میدان میں باہمی پیش رفت پر زور دیا۔