LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پمز واقعے کے سی سی ٹی وی سمیت تمام شواہد محفوظ کر لیے گئے ہیں: طلال چوہدری ہسپتال واقعہ: حافظ نعیم نے حکومتی گڈ گورننس کے دعووں پر سوالات اٹھا دیے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نئے امیگریشن کاؤنٹرز فعال اسحاق ڈار کی لندن میں پاکستان نژاد برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات پمز واقعہ: لاپرواہی ثابت ہوئی تو کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا، وفاقی وزیر صحت پمز ہسپتال میں زیادہ بچوں کی اموات دم گھٹنے سے ہوئیں: طارق فضل چودھری سعودی کابینہ کا آبی گزرگاہوں کو کھلا اور محفوظ رکھنے کی ضرورت پر زور سیرتِ محمدیؐ کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کا حصہ بنانا ہو گا، مریم نواز وزیراعظم کا پمز ہسپتال آتشزدگی کا نوٹس، واقعہ کی فوری تحقیقات کا حکم ملک بھر میں عید میلاد النبیﷺ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے پنجاب اور شن جیانگ میں زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد کے پمز ہسپتال کے نرسری وارڈ میں آتشزدگی، 14 نومولود جاں بحق خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ پوری انسانیت کیلیے رحمت بن کر تشریف لائے، محسن نقوی حضور نبی اکرم ﷺ کی آمد انسانیت کیلئے ہدایت کا ذریعہ ہے، گورنر پنجاب سیرت النبیﷺ پوری انسانیت کیلئے رحمت، عدل، امن کی ابدی روشنی ہے: بلاول بھٹو

اشنا شاہ اور حمزہ امین کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش، تصاویر شیئر کر دیں

Web Desk

26 August 2026

کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ اشنا شاہ اور ان کے شوہر حمزہ امین کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے، جس کی خوشخبری اداکارہ نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔

اشنا شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نومولود بیٹے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اسے پیار سے “ننھا شیر” قرار دیا اور کہا کہ اس کی آمد نے ان کی پوری دنیا بدل کر رکھ دی ہے۔ اداکارہ نے مزاحیہ انداز میں بیٹے کی روزمرہ روٹین کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ فی الحال اس کا کام صرف دودھ پینا، سونا اور اسی عمل کو دہرانا ہے۔

تصاویر میں نومولود کو شیر سے مشابہہ خوبصورت لباس پہنے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ بیک گراؤنڈ میں مشہور اینیمیٹڈ فلم “دی لائن کنگ” چل رہی تھی۔ اشنا شاہ کی اس پوسٹ پر شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ اشنا شاہ اور پیشہ ور گالفر حمزہ امین سال 2023 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور یہ اس جوڑے کا پہلا بچہ ہے۔