LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پمز واقعے کے سی سی ٹی وی سمیت تمام شواہد محفوظ کر لیے گئے ہیں: طلال چوہدری ہسپتال واقعہ: حافظ نعیم نے حکومتی گڈ گورننس کے دعووں پر سوالات اٹھا دیے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نئے امیگریشن کاؤنٹرز فعال اسحاق ڈار کی لندن میں پاکستان نژاد برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات پمز واقعہ: لاپرواہی ثابت ہوئی تو کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا، وفاقی وزیر صحت پمز ہسپتال میں زیادہ بچوں کی اموات دم گھٹنے سے ہوئیں: طارق فضل چودھری سعودی کابینہ کا آبی گزرگاہوں کو کھلا اور محفوظ رکھنے کی ضرورت پر زور سیرتِ محمدیؐ کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کا حصہ بنانا ہو گا، مریم نواز وزیراعظم کا پمز ہسپتال آتشزدگی کا نوٹس، واقعہ کی فوری تحقیقات کا حکم ملک بھر میں عید میلاد النبیﷺ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے پنجاب اور شن جیانگ میں زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد کے پمز ہسپتال کے نرسری وارڈ میں آتشزدگی، 14 نومولود جاں بحق خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ پوری انسانیت کیلیے رحمت بن کر تشریف لائے، محسن نقوی حضور نبی اکرم ﷺ کی آمد انسانیت کیلئے ہدایت کا ذریعہ ہے، گورنر پنجاب سیرت النبیﷺ پوری انسانیت کیلئے رحمت، عدل، امن کی ابدی روشنی ہے: بلاول بھٹو

بات پہلی بیوی بننے کی نہیں بات واحد بیوی ہونے کی ہے: مشال خان

Web Desk

26 August 2026

کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان مشال خان نے شادی سے متعلق اپنے خدشات، ترجیحات اور شرائط پر کھل کر گفتگو کی ہے۔

ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران مشال خان نے بتایا کہ شادی جیسا خاص موقع ابھی ان کی زندگی میں نہیں آیا، لیکن جب بھی ایسا ہو گا تو وہ اچانک ہی ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی شادی کو بالکل نجی (Private) رکھنا چاہتی ہیں اور انہیں اس بات کا خدشہ رہتا ہے کہ لوگ ان کی پرسنل لائف میں مداخلت نہ کریں۔ ان کی خواہش ہے کہ شادی کے اعلان کے بعد بھی لوگ اس پر بلاگز بنانے یا بلاوجہ باتیں کرنے سے گریز کریں۔

اپنی ازدواجی زندگی کی اہم ترجیح بیان کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ وہ ایسے مرد سے ہرگز شادی نہیں کریں گی جو دوسری شادی کرے۔ انہوں نے واضح کیا کہ “بات پہلی بیوی بننے کی نہیں بلکہ واحد بیوی ہونے کی ہے”۔

مشال خان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں اپنے ہونے والے شوہر کے ماضی یا مطلقہ (Divorced) ہونے سے کوئی اعتراض نہیں، تاہم شرط یہ ہے کہ شادی کے وقت وہ شخص مکمل طور پر غیر شادی شدہ ہو اور ان دونوں کی زندگی میں کوئی دوسرا فریق نہ ہو۔