LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی سینیٹربرنی سینڈرز کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مستقل پابندی لگانے کی تجویز اسرائیلی انتہا پسند وزیر کا غزہ سے فلسطینیوں کی بیرون ملک منتقلی کا منصوبہ پیش ایران میں امریکی حملے میں شہید ہونے والے شہریوں کی تدفین کر دی گئی امریکی اقتصادی پابندیاں: ایران پر شدید معاشی دباؤ، مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ روسی ایس یو 57 ای لڑاکا طیارے سے لانچ ہونے والے اسٹیلتھ ڈرونز عالمی نمائش کیلئے تیار سعودی ولی عہد کا مصری صدر سے رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال جرمنی کی موجودہ قیادت نازی طرز عمل کی طرف لوٹ رہی ہے، دیمتری میدویدیف روس نے ایران سے ’دوری‘ اختیار کرنے کا امریکی مطالبہ مسترد کر دیا امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن طویل تعیناتی کے بعد تھائی لینڈ پہنچ گیا روس کے کیف پر تازہ حملے میں بچے سمیت 10 افراد زخمی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کو تباہی کے دہانے پر قرار دیدیا کیف میں دو یوکرینی سکیورٹی اداروں کے درمیان فائرنگ، 3 انٹیلی جنس اہلکار زخمی امریکا چاہتا ہے مڈٹرم الیکشن تک جنگ جاری رہے: برطانوی میڈیا چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری پیرس سے لندن پہنچ گئے بھارتی عدالتوں سے انصاف کی توقع نہیں، کشمیر کیلئے سزائے موت بھی قبول ہے: یاسین ملک

مشورہ نہیں، آزادی دیتا ہوں، شاہ رخ خان کا بچوں کی فلمی زندگی سے متعلق بیان

Web Desk

3 November 2025

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ خان، شاہ رخ خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو فلمی کیریئر سے متعلق کوئی مشورہ نہیں دیتے بلکہ صرف ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔  اپنی 60ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ خصوصی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے اس کی وجہ بھی بتاکر مداحوں کو حیران کردیا۔

شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ بیٹی سہانا خان اداکاری جبکہ بیٹا آریان خان لکھاری اور ہدایت کاری کے شعبے میں کام کر رہے ہیں اور وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے ساتھ خود اپنا راستہ بنا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا، تخلیقی لوگوں کو زیادہ سمجھانے کی ضرورت نہیں ہوتی، وہ خود راستہ بناتے ہیں۔ اگر میں بطور باپ، 35 سالہ تجربہ رکھتے ہوئے انہیں مشورے دوں تو وہ یہ سوچ سکتے ہیں کہ پاپا کی بات ماننی ہی پڑے گی، اور میں نہیں چاہتا کہ وہ ایسا دباؤ محسوس کریں۔

شاہ رخ نے مزید بتایا کہ وہ صرف اس وقت اپنی رائے دیتے ہیں جب ان کے بچے خود پوچھیں۔ “کبھی تعریف کرتا ہوں اور کبھی تنقید، لیکن آخر میں یہی کہتا ہوں کہ وہی کرو جو تمھیں ٹھیک لگے۔

اداکار کے مطابق، وہ چاہتے ہیں کہ ان کے بچے اپنی منفرد شناخت خود بنائیں اور کامیابی یا ناکامی کا سامنا اپنی محنت کے ساتھ کریں، نہ کہ کسی دباؤ کے تحت۔

شاہ رخ خان کی یہ صاف گوئی ان کے والد ہونے کی حساسیت اور فنی دنیا میں تخلیقی آزادی کے احترام کو ظاہر کرتی ہے، جسے مداحوں نے بے حد سراہا۔