آئمہ بیگ دروازے سے ٹکرا کر زخمی ہو گئیں، چہرہ متاثر
Web Desk
25 August 2026
لاہور: پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ حادثاتی طور پر دروازے سے ٹکرا کر چہرے اور آنکھ کے گرد شدید زخمی ہو گئی ہیں، جس کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کر کے مداحوں کو اپنی صحت کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔
آئمہ بیگ نے انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے اپنے چہرے کی تصویر شیئر کی جس میں آنکھ کے اطراف چوٹ اور نیل کے نمایاں نشانات دیکھے جا سکتے ہیں۔ گلوکارہ نے بتایا کہ وہ پہلے ہی فلو، شدید بخار اور گلے کی تکلیف کا شکار تھیں کہ اسی دوران ان کا چہرہ اچانک زور سے دروازے سے جا ٹکرایا جس سے انہیں شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔
بعد ازاں صبح ساڑھے چار بجے کے قریب جاری کردہ ایک ویڈیو پیغام میں آئمہ بیگ نے مداحوں کو اپنی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ چوٹ کے فوری بعد وہ متاثرہ حصے پر مسلسل آئسنگ (برف کی ٹکور) کر رہی ہیں تاکہ سوجن اور نیل کم ہو سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں اس سے قبل زندگی میں کبھی اتنا بڑا اور گہرا نیل نہیں پڑا۔
گلوکارہ کی تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات اور دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔
متعلقہ عنوانات
پمز اسپتال سانحہ؛ نومولود بچوں کی اموات پر شوبز شخصیات کا شدید ردعمل
26 August 2026
اشنا شاہ اور حمزہ امین کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش، تصاویر شیئر کر دیں
26 August 2026
بات پہلی بیوی بننے کی نہیں بات واحد بیوی ہونے کی ہے: مشال خان
26 August 2026
معروف اداکارہ خالدہ ریاست کو دنیا چھوڑے 30 برس بیت گئے
26 August 2026
شاہنواز زیدی نے 10 سال بعد پہلی اہلیہ کی یاد اور دوسری شادی کی ان کہی کہانی سنا دی
25 August 2026
اداکارہ حمیرا بانو نے شادی کی خبر مداحوں سے شیئر کردی
25 August 2026
نیمل خاور کا اپنے وزن پر بات کرنے والوں کو جواب
25 August 2026
پاکستان کے نامور اداکار جمشید انصاری کی آج 21ویں برسی منائی جا رہی ہے
24 August 2026