LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا، ایران مذاکرات کی بحالی کیلئے رابطے جاری ہیں: قطر امریکی وزارتِ خارجہ کا دنیا بھر میں امیگرینٹ ویزا انٹرویوز کا عمل عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان ٹرمپ کا ایران پر مکمل غلبے کا دعویٰ، بڑی فتح جلد حاصل کرنے کی امید ظاہر کردی پمز سانحہ: معصوم بچوں کی شہادت پر پوری کابینہ کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔علامہ راجہ ناصر عباس پمز ہسپتال آتشزدگی سانحہ: این آئی سی یو میں نیبولائزر پھٹنے سے آگ لگی، ابتدائی رپورٹ اسلام آباد میں نومولود بچوں کی ہلاکت انسانی تاریخ کا بدترین سانحہ ہے: بلاول بھٹو اسحاق ڈار کی لندن میں کامن ویلتھ سیکریٹری جنرل سے ملاقات ایرانی فوج مکمل طور پر چوکس، فضائی دفاعی صلاحیتیں مزید بہتر بنا رہے ہیں: علی رضا الہامی ایران جنگ: دبئی ایئرپورٹ پر مسافروں کی آمد میں ایک تہائی کمی نئی نسل کی کردار سازی سیرت النبی ﷺ کی تعلیمات کے مطابق کرنا ہوگی: وزیراعظم پمز واقعہ کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہو گی، خود کو احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں: مصطفیٰ کمال پمز واقعے کے سی سی ٹی وی سمیت تمام شواہد محفوظ کر لیے گئے ہیں: طلال چوہدری ہسپتال واقعہ: حافظ نعیم نے حکومتی گڈ گورننس کے دعووں پر سوالات اٹھا دیے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نئے امیگریشن کاؤنٹرز فعال اسحاق ڈار کی لندن میں پاکستان نژاد برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات

شاہنواز زیدی نے 10 سال بعد پہلی اہلیہ کی یاد اور دوسری شادی کی ان کہی کہانی سنا دی

Web Desk

25 August 2026

کراچی: پاکستان کے معروف اداکار، شاعر، مصور اور سابق پروفیسر شاہ نواز زیدی نے ایک مارننگ شو کے دوران اپنی ازدواجی زندگی، پہلی اہلیہ کی بیماری اور ان کے انتقال کے بعد پیدا ہونے والی تنہائی پر کھل کر گفتگو کی ہے۔

شاہ نواز زیدی نے بتایا کہ ان کی پہلی شادی 24 برس کی عمر میں محبت کی بنیاد پر ہوئی تھی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ شادی سے قبل ہی ان کی اہلیہ نے فون پر روتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ شدید ذیابیطس (ڈائیبیٹیز) کی مریضہ ہیں اور انہیں شادی کے فیصلے پر دوبارہ سوچنا چاہیے، تاہم انہوں نے رشتہ ختم کرنے کے بجائے ساتھ نبھانے کا فیصلہ کیا۔ دونوں نائروپی منتقل ہوئے اور ان کے چھ بچے بھی ہوئے۔

اداکار نے بتایا کہ ذیابیطس کی شدید پیچیدگیوں کے باعث ان کی پہلی اہلیہ کا انتقال ہو گیا، جس نے انہیں اندر سے توڑ کر رکھ دیا اور وہ شدید ذہنی انتشار اور ڈپریشن کا شکار ہو گئے۔ اہلیہ کی وفات کے چار سال بعد تک انہوں نے دوسری شادی کے بارے میں سوچا بھی نہیں تھا لیکن تنہائی کے باعث زندگی بکھرتی محسوس ہونے لگی۔

انہوں نے بتایا کہ بعد ازاں ان کی ملاقات ایک ایرانی نژاد خاتون سے ہوئی جو ان سے عمر میں کافی کم تھیں۔ پہلے دوستی اور پھر محبت کے بعد دونوں نے شادی کا فیصلہ کر لیا۔ شاہ نواز زیدی کا کہنا تھا کہ ان کی دوسری شادی کو اب 10 سال کا عرصہ گزر چکا ہے اور ان کے درمیان محبت و احترام کا رشتہ مضبوط سے مضبوط تر ہو رہا ہے۔