تیز ترین چارجنگ : ہواوے کی نئی ڈیوائس سامنے آگئی
Web Desk
23 August 2026
چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے نے 20 ہزار ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری اور 100 واٹ بائی ڈائریکشنل فاسٹ چارجنگ کی صلاحیت پر مبنی نیا اسمارٹ پاور بینک تیار کر لیا ہے، جسے جلد مارکیٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ چین کی 3سی (3C) سرٹیفکیشن ڈیٹا بیس میں ماڈل نمبر P0024 کے ساتھ رجسٹر ہونے والی اس ڈیوائس کو خاص طور پر لیپ ٹاپ، ٹیبلٹ اور اسمارٹ فونز کو تیز رفتاری سے چارج کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس جدید پاور بینک کی مجموعی آؤٹ پٹ 106 واٹ تک ہے اور اس کی یو ایس بی – سی پورٹس خود پاور بینک کو بھی 100 واٹ کی رفتار سے چارج کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ ہواوے کے اس نئے پاور بینک کی 72.52 Wh ریٹڈ انرجی اسے حال ہی میں متعارف کرائے گئے 12 ہزار ایم اے ایچ ماڈل کے مقابلے میں زیادہ توانائی ذخیرہ کرنے کے قابل بناتی ہے، تاہم کمپنی کی جانب سے اس کی حتمی قیمت اور لانچ کی تاریخ کا باضابطہ اعلان ہونا باقی ہے۔
متعلقہ عنوانات
امارات میں دفاعی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ڈیفنس اے آئی کے آپریشنز کا آغاز
29 November 2026
بغیر آواز اور ہونٹ ہلائے اے آئی سے بات چیت ممکن، سوئس سائنس دانوں کی جدید ایجاد
28 November 2026
امریکی فضائیہ کے مرکزی کلاؤڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس فوجی ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
27 November 2026
گوگل میپس میں نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری
27 November 2026
یونان: 2700 سال پہلے قتل ہوئے افراد کی اجتماعی قبر عوام کے لیے کھول دی گئی
27 November 2026
واٹس ایپ نے میسجز شیڈول کرنے کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کر دیا
27 November 2026
ایلون مسک کا امریکا کے ہر بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز تحفے میں دینے کا اعلان
26 November 2026
سپیس ایکس کو خلا میں 10 لاکھ سیٹلائٹس بھیجنے کی اجازت مِل گئی
26 November 2026