وزیراعظم کا گوگل ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ، اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط
Web Desk
21 August 2026
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت گوگل کے اعلیٰ سطحی وفد کے اعزاز میں ایک پروقار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان اور گوگل کے درمیان قومی ڈیجیٹل تبدیلی، مصنوعی ذہانت (AI) کے استعمال اور تکنیکی جدت کے فروغ کے لیے ایک اہم مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے۔
معاہدے پر پاکستان کی جانب سے سیکرٹری آئی ٹی و ٹیلی کام زرار ہاشم خان اور گوگل کے پبلک پالیسی سربراہ برائے جنوب مشرقی و جنوبی ایشیا ڈیوڈ ویلر نے دستخط کیے۔ اس شراکت داری کا بنیادی مقصد پاکستان میں ڈیجیٹل مہارتوں، آئی ٹی برآمدات، گیمنگ انڈسٹری اور معاشی جدت کے دائرہ کار کو وسعت دینا ہے۔
معاہدے کے تحت گوگل نے سال 2026 کے لیے ‘گوگل کیریئر سرٹیفکیٹس’ (Google Career Certificates) کا ہدف بڑھا کر 1,500,000 (15 لاکھ) کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستانی طلبہ کے لیے گوگل کے جدید ترین مصنوعی ذہانت کے ٹولز جیسے Google Gemini اور ‘گوگل اے آئی پلس’ تک ایک سال کے لیے مفت رسائی فراہم کی جائے گی۔ اسلام آباد میں نوجوانوں کو عالمی معیار کی تربیت دینے کے لیے ایک جدید ‘اے آئی سینٹر آف ایکسیلنس’ (AI Centre of Excellence) بھی قائم کیا جائے گا۔
حکومتی امور میں بہتری کے لیے ایف بی آر (FBR) کی ڈیجیٹائزیشن، ڈیٹا اینالیٹکس، اور زراعت کے شعبے میں فصلوں کی نگرانی و پیش گوئی کے لیے بھی اے آئی ٹولز سے استفادہ کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک مشترکہ ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو وزیراعظم کے 2030 تک آئی ٹی برآمدات کو 30 ارب ڈالر تک پہنچانے کے وژن کو عملی جامہ پہنانے میں مدد کرے گی۔
متعلقہ عنوانات
ایران کیخلاف کسی بھی طاقت کا اتحاد ناکامی سے دوچار ہوگا: ترجمان ایرانی فوج
8 November 2026
راولپنڈی میں خاتون صحافی گولی لگنے سے جاں بحق، شوہر پولیس تحویل میں
8 November 2026
شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت
8 November 2026
سپارکو نے پاکستان سپیس بیسڈ آگمینٹیشن سسٹم متعارف کرا دیا
8 November 2026
میٹا نے متنازع تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ واپس لے لیا
8 November 2026
صدر پوتن کی امریکہ میں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ نہیں ہوا: کریملن
8 November 2026
پاکستان پوسٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، اسعد محمود تفتیش سے روپوش قرار
8 November 2026
پاکستان میں انتظامی یونٹس بنانے کے حوالے سے غور کرنا چاہئے: خواجہ آصف
8 November 2026