LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
مریم نواز سے استحکام پاکستان پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال لاہور: چیف جسٹس پاکستان اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کے اعزاز میں استقبالیہ ڈیزل سستا ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد کمی پٹرولیم لیوی واپس نہ لی تو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے: حافظ نعیم الرحمن عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس حوثی حملے میں زخمی 6 پاکستانی ملاح وطن واپس، 2 میتیں بھی منتقل محنت اور خون پسینے کی کمائی کو رشوت کی نذر نہیں ہونے دیا جائے گا: مریم نواز وزیراعظم نے اپوزیشن کو معاملات طے کرنے کی دعوت دے دی ملائیشیا کے وزیر داخلہ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، سیلاب کا خدشہ وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، امن و امان، قانون سازی، بانی کے معاملے پر غور ہوگا ملک بھر کے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال: تربیلا، منگلا اور چشمہ میں ریکارڈ اسٹاک موجود مریم نواز کا ستھرا پنجاب ورکر کو ہر ماہ 5 تاریخ سے قبل ادائیگی یقینی بنانے کا حکم ایران کی جانب سے خطرات، رکن ممالک کے دفاع کے لیے تیار ہیں: نیٹو پیڈا ایکٹ کے تحت بغیر انکوائری ملازم کو برطرف کرنا غیر قانونی قرار

محنت اور خون پسینے کی کمائی کو رشوت کی نذر نہیں ہونے دیا جائے گا: مریم نواز

Web Desk

20 August 2026

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کرپشن اور رشوت خوری کے خلاف سخت ترین موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کا روپیہ ان کی محنت اور خون پسینے کی کمائی ہے، جسے کسی صورت بدعنوانی کی نذر نہیں ہونے دیا جائے گا اور حکومت کرپٹ عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لائے گی۔

لاہور میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) کے سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے خبردار کیا، “ہم کرپٹ عناصر کے گریبانوں تک پہنچیں گے کیونکہ قومی خزانے میں موجود ایک ایک روپیہ عوام کا ہے۔ ترقیاتی منصوبوں میں مکمل شفافیت، میرٹ اور دیانت داری کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔”

وزیراعلیٰ نے صوبے میں جاری کھربوں روپے کے ریکارڈ ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت کسان کارڈ، ‘اپنی چھت اپنا گھر’ اسکیم، گرین بس سروسز، الیکٹرک ٹرین سسٹمز اور سڑکوں کی بحالی جیسے وسیع انفراسٹرکچر پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسان کارڈ کے ذریعے صوبے کے لاکھوں کاشتکاروں کو بلا سود قرضے اور سستے زرعی مدخلات فراہم کیے جا رہے ہیں، جبکہ کم آمدنی والے طبقے کو اپنا گھر بنانے کے لیے مالی معاونت دی جا رہی ہے۔

مریم نواز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبائی حکومت کا بنیادی مقصد عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ واپس ان کی سہولت اور ترقی پر خرچ کرنا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کے مالی وسائل میں خیانت کرنے والوں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی اور پنجاب میں ترقی کا سفر شفافیت اور عوامی خدمت کی بنیاد پر جاری رہے گا۔