ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، سیلاب کا خدشہ
Web Desk
20 August 2026
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور، مردان اور سوات سمیت بالائی پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ (شہری سیلاب) کا خطرہ ظاہر کر دیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، خطہِ پوٹھوہار، بالائی پنجاب، کشمیر، بالائی و وسطی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ تیز اور موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ پنجاب کے اضلاع مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور اور شیخوپورہ میں بارش، جبکہ بالخصوص پوٹھوہار، سیالکوٹ، نارووال اور لاہور میں شدید تر بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔
خیبر پختونخوا کے اضلاع مردان، صوابی، نوشہرہ، پشاور، ایبٹ آباد اور ہری پور میں بھی طوفانی ہوائیں اور بارشیں متوقع ہیں، جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی سلسلوں میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی، مردان، صوابی، پشاور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور لاہور کے نشیبی علاقوں میں شہری سیلاب جبکہ کشمیر، مری، گلیات اور جڑواں شہروں کے مقامی نالوں (بشمول نالہ لئی) میں طغیانی آ سکتی ہے۔ علاوہ ازیں، مری، گلیات اور آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے۔
متعلقہ عنوانات
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس
20 August 2026
حوثی حملے میں زخمی 6 پاکستانی ملاح وطن واپس، 2 میتیں بھی منتقل
20 August 2026
محنت اور خون پسینے کی کمائی کو رشوت کی نذر نہیں ہونے دیا جائے گا: مریم نواز
20 August 2026
وزیراعظم نے اپوزیشن کو معاملات طے کرنے کی دعوت دے دی
20 August 2026
محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام اسلحہ ڈیلرز کی ڈیجیٹل انوینٹری لازم قرار دیدی
20 August 2026
ملائیشیا کے وزیر داخلہ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
20 August 2026
وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، امن و امان، قانون سازی، بانی کے معاملے پر غور ہوگا
20 August 2026
ملک بھر کے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال: تربیلا، منگلا اور چشمہ میں ریکارڈ اسٹاک موجود
20 August 2026