LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی نئی او پی ٹی فیس کی تجویز، کالجز کو بھاری جرمانے یا فیس ادا کرنا ہوگی ڈیزل سستا، پٹرول کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا گیا عمران سے ملاقات کے بغیر مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکتے: محمود اچکزئی مولانا کو عمرے کی مبارکباد دینے آیا، ملک کی بہتری کیلئے دعا گو ہوں: سپیکر قومی اسمبلی وزیراعظم شہباز شریف اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی ملاقات، علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ایرانی فوج کا طویل جنگ کیلئے مکمل تیاری اور پیشگی کارروائیوں کا اعلان ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق اسلام آباد پر لشکر کشی کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی، تمام وسائل بروئے کار لائیں گے: خواجہ آصف 7 اکتوبر کے طوفان الاقصیٰ نے اسرائیل کو شکست دی: حافظ نعیم الرحمان بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات محسن نقوی، طلال چوہدری سے برطانوی وزیر مملکت خارجہ امور سٹیفن ڈوٹی کی ملاقات صومالی بحری قزاقوں سے بازیاب تین پاکستانی کراچی پہنچ گئے ایران افزودگی کے حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا، ایرانی عہدیدار عالمی مسائل کے حل کیلئے کثیرالجہتی نظام اور اقوام متحدہ کا کردار مزید اہم ہو گیا: اسحاق ڈار سینیٹر فاروق ایچ نائیک جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے مستعفی

عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس

Web Desk

20 August 2026

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان کے رجسٹرار آفس نے بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو علاج کے لیے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کے فیصلے کے خلاف حکومت کی جانب سے دائر کی گئی نظرثانی درخواست اعتراض عائد کر کے واپس کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراض اٹھایا گیا ہے کہ حکومتی نظرثانی درخواست کے ساتھ ضروری ‘پیپر بُکس’ (Paper Books) کی قانون کے مطابق مطلوبہ کاپیاں اور دستاویزات مکمل منسلک نہیں کی گئی تھیں۔ رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراضات کی نشان دہی کے بعد یہ درخواست واپس بھیج دی گئی ہے، جسے تکنیکی و قانونی خامیاں دور کرنے کے بعد دوبارہ دائر کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے دو روز قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحتیابی اور علاج کے لیے انہیں پمز یا اڈیالہ جیل سے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ تاہم، فیصلے پر تاحال عملدرآمد نہیں ہو سکا ہے۔

عدالتی فیصلے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے چیف کمشنر اسلام آباد نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے توسط سے سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر کی تھی، جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ امن و امان اور سیکورٹی خدشات کے پیشِ نظر ہسپتال کی منتقلی پر دوبارہ غور کیا جائے۔