LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سرکاری اداروں کو خودکفیل بنانے کیلئے مؤثر نظام لانا چاہتے ہیں: فیصل کریم کنڈی بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس صاحبان کے نام خط حقائق کے منافی اور دراصل این آر او کی درخواست ہے پاکستانی معیشت کے تمام اہم اشاریوں میں بہتری، سٹیٹ بینک کی سالانہ رپورٹ جاری پنجاب حکومت نے اینٹی ریپ ایکٹ لانے اور خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا، عظمیٰ بخاری سالک حسین کا مریم نواز کو قانونی جواب، 2 نوٹس بھی بھجوا دیے ماسکو پر رواں سال کے بڑے حملوں میں سے ایک ناکام، سیکڑوں ڈرون تباہ بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے نام اڈیالہ جیل سے کھلا خط بشریٰ بی بی کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر؛ مکمل طبی ریکارڈ طلب کے پی میں 3 ایم پی او حراست اور گورنر راج کیس؛وفاقی آئینی عدالت میں فریق بننے کے لیے متفرق درخواستیں دائر کر دیں پشاور ہائیکورٹ کو ایمرجنسی اور ایم پی او کے علاوہ آرٹیکل 199 کے دیگر مقدمات سننے کی اجازت مل گئی ایران امریکا تنازع کا حل دھمکیوں اور فوجی کارروائیوں میں نہیں: عباس عراقچی جے شاہ دوسری مدت کیلئے بلامقابلہ آئی سی سی چیئرمین منتخب تھائی لینڈ کے سیاحتی جزیرے فوکٹ میں خوفناک آتشزدگی، 11 افراد ہلاک کراچی میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، کالعدم تنظیم کے 2 کارندے گرفتار آئینی عدالت نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتاریوں پر حکم امتناع میں ترمیم کر دی

محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام اسلحہ ڈیلرز کی ڈیجیٹل انوینٹری لازم قرار دیدی

Web Desk

20 August 2026

لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر کے تمام اسلحہ ڈیلرز کے لیے ڈیجیٹل انوینٹری کا نظام لازمی قرار دیتے ہوئے موجودہ سٹاک اور روزمرہ خرید و فروخت کا مکمل ریکارڈ آن لائن پورٹل پر درج کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق بزنس آرمز لائسنس (BAL) ہولڈرز کے لیے ‘پنجاب آرمز لائسنس انوینٹری ماڈیول’ باقاعدہ طور پر نافذ کر دیا گیا ہے۔ نئے نظام کے تحت ہر اسلحہ ڈیلر کو اپنے پاس موجود تمام بندوقوں، گولیوں اور متعلقہ لوازمات کے سٹاک کا مکمل اندراج محکمہ داخلہ کے آن لائن پورٹل پر کرنا ہوگا، جبکہ آئندہ کی تمام تر خریدو فروخت کا ریکارڈ بھی ساتھ ساتھ اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

محکمہ داخلہ نے تمام ڈیلرز کو اپنے موجودہ سٹاک کی آن لائن انوینٹری مکمل کرنے کے لیے 26 اگست 2026 کی حتمی تاریخ (ڈیڈ لائن) دی ہے۔ اس حوالے سے صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو اپنے اپنے اضلاع کے ڈیلرز کی فہرستیں فراہم کر دی گئی ہیں، جو انوینٹری کے عمل کو یقینی بنا کر رپورٹس محکمہ داخلہ پنجاب کو ارسال کریں گے۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ 26 اگست تک پورٹل پر اندراج میں ناکام رہنے والے ڈیلرز کا لائسنس معطل، کاروبار سیل اور بھاری جرمانے عائد کیے جا سکتے ہیں۔

اسلحہ ڈیلرز کی رہنمائی اور پورٹل کے استعمال کی آگاہی کے لیے محکمہ داخلہ سوموار 24 اگست 2026 کو پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی آڈیٹوریم میں ایک خصوصی تربیتی ورکشاپ منعقد کر رہا ہے۔ ڈیلرز اپنے متعلقہ ڈپٹی کمشنر کے دفاتر سے آن لائن سیشن میں شرکت کر کے پورٹل پر انوینٹری درج کرنے کا طریقہ کار سیکھ سکیں گے۔