حوثی حملے میں زخمی 6 پاکستانی ملاح وطن واپس، 2 میتیں بھی منتقل
Web Desk
20 August 2026
اسلام آباد: بحیرہ احمر (Red Sea) میں تجارتی جہاز پر حوثی باغیوں کے حالیہ حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 6 پاکستانی ملاح بحفاظت وطن واپس پہنچ گئے ہیں، جبکہ حملے میں جاں بحق ہونے والے 2 پاکستانی شہریوں کی میتیں بھی اسلام آباد منتقل کر دی گئی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ (سابقہ ٹویٹر) پر بیان جاری کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے زخمیوں کی باوقار واپسی اور میتوں کی منتقل کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومتِ پاکستان کی ہدایت پر تمام متعلقہ اداروں اور سفارتی مشنز کو پاکستانی شہریوں کی فوری اور محفوظ واپسی یقینی بنانے کا ٹاسک دیا گیا تھا۔
وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے یمن میں پاکستان کا سفارتی مشن فعال نہ ہونے کے باوجود کامیاب انخلا پر سعودی عرب کے شہر جدہ میں قائم قونصل خانے اور ریاض میں پاکستانی سفارت خانے کی انتھک کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (FIA)، سول ایوی ایشن اور دیگر اداروں کے متحرک کردار کی تعریف کی، جبکہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی اور لاجسٹک معاونت پر سعودی وزارتِ خارجہ کا بالخصوص شکریہ ادا کیا۔
اسحاق ڈار نے بین الاقوامی تجارتی بحری جہاز پر حوثی حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سمندری راہداریوں پر کام کرنے والے بے گناہ ملاحوں اور جہاز رانوں کی حفاظت اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کو ہر حال میں یقینی بنایا جانا چاہیے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ حکومتِ پاکستان جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمی ملاحوں کو ہر ممکن مالی و انتظامی معاونت فراہم کرے گی۔
متعلقہ عنوانات
امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی نئی او پی ٹی فیس کی تجویز، کالجز کو بھاری جرمانے یا فیس ادا کرنا ہوگی
7 October 2026
ڈیزل سستا، پٹرول کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا گیا
7 October 2026
عمران سے ملاقات کے بغیر مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکتے: محمود اچکزئی
7 October 2026
مولانا کو عمرے کی مبارکباد دینے آیا، ملک کی بہتری کیلئے دعا گو ہوں: سپیکر قومی اسمبلی
7 October 2026
وزیراعظم شہباز شریف اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی ملاقات، علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال
7 October 2026
ایرانی فوج کا طویل جنگ کیلئے مکمل تیاری اور پیشگی کارروائیوں کا اعلان
7 October 2026
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
7 October 2026
اسلام آباد پر لشکر کشی کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی، تمام وسائل بروئے کار لائیں گے: خواجہ آصف
7 October 2026