وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، امن و امان، قانون سازی، بانی کے معاملے پر غور ہوگا
Web Desk
20 August 2026
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اور اضطراری اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے، جس میں ملک کی مجموعی امن و امان، معاشی اور سیاسی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران کابینہ اہم ممکنہ قانون سازی سے متعلق مختلف تجویز کردہ مسودات کا جائزہ لے گی۔ اس کے علاوہ، پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی سے متعلق سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے اور حکومت کی جانب سے دائر کی جانے والی نظرِ ثانی کی اپیل پر بھی تفصیلی غور و خوص کیا جائے گا۔
اجلاس میں وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف کابینہ ارکان کو سپریم کورٹ کے فیصلے، اس کے قانونی اثرات اور حکومتی اپیل سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیں گے تاکہ آئندہ کی قانونی حکمتِ عملی طے کی جا سکے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ کابینہ کے اجلاس میں بھارت میں تعینات امریکی سفیر کے مقبوضہ جموں و کشمیر کے متنازع دورے اور اس سے متعلق دیے گئے غیر ذمہ دارانہ بیان کی مذمتی قرارداد بھی منظور کیے جانے کا امکان ہے، جس کے ذریعے پاکستان اپنے واضح سفارتی موقف اور تحفظات کا اعادہ کرے گا۔
متعلقہ عنوانات
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس
20 August 2026
حوثی حملے میں زخمی 6 پاکستانی ملاح وطن واپس، 2 میتیں بھی منتقل
20 August 2026
محنت اور خون پسینے کی کمائی کو رشوت کی نذر نہیں ہونے دیا جائے گا: مریم نواز
20 August 2026
وزیراعظم نے اپوزیشن کو معاملات طے کرنے کی دعوت دے دی
20 August 2026
محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام اسلحہ ڈیلرز کی ڈیجیٹل انوینٹری لازم قرار دیدی
20 August 2026
ملائیشیا کے وزیر داخلہ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
20 August 2026
ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، سیلاب کا خدشہ
20 August 2026
ملک بھر کے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال: تربیلا، منگلا اور چشمہ میں ریکارڈ اسٹاک موجود
20 August 2026