سعدیہ امام کا شوبز کیریئر کے تلخ تجربات سے پردہ اٹھاتے ہوئے اہم انکشاف
Web Desk
20 August 2026
پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ و میزبان سعدیہ امام نے اپنے کیریئر کے دوران پیش آنے والے تلخ تجربات اور انڈسٹری کی اندرونی سیاست سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں کئی مرتبہ اپنے ہی قریبی مرد ساتھیوں اور دوستوں کے ہاتھوں دھوکے اور نظرانداز کیے جانے کا سامنا کرنا پڑا۔
اپنے ایک انٹرویو میں سعدیہ امام نے بتایا کہ جب انہوں نے شوبز میں قدم رکھا تو ان کی ہم عمر خواتین فنکار کافی کم تھیں، جس کی وجہ سے ان کا زیادہ تر کام مرد اداکار ساتھیوں کے ساتھ ہوتا تھا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ کچھ قریبی ساتھی منہ پر تو انتہائی دوستانہ رویہ رکھتے تھے، لیکن پیٹھ پیچھے ان کے خلاف سازشیں کرتے اور انہیں مختلف ڈراما پروجیکٹس سے نکلوانے کی کوششیں کرتے تھے۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ کچھ لوگ ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز کو مشورہ دیتے تھے کہ سعدیہ کو کاسٹ نہ کیا جائے کیونکہ وہ کوئی “پارٹی گرل” نہیں ہیں اور نہ ہی شوٹنگ کے بعد غیر ضروری طور پر گھلتی ملتی ہیں۔ بعض ساتھی فنکار ان لڑکیوں کو ترجیح دیتے تھے جو ان کے ساتھ زیادہ فری اور دوستانہ انداز اختیار کرتی تھیں۔
سعدیہ امام نے اپنے والد کی نصیحت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد ہمیشہ کہتے تھے کہ “جعلی اور مطلب پرست دوست بنانے سے بہتر ہے کہ انسان اکیلا رہے”، اگرچہ اس وقت انہیں اس بات کی گہرائی کا اندازہ نہیں تھا، لیکن وقت اور ان تلخ تجربات نے انہیں بہت کچھ سکھایا۔ انہوں نے شکر ادا کیا کہ اللہ کے فضل سے وہ مشکل وقت گزر چکا ہے۔
متعلقہ عنوانات
فریال گوہر کا زندگی کی محبت سے متعلق افسوسناک انکشاف
20 August 2026
صبا قمر اور یاسر حسین کی قوالی نائٹ میں رقص کی ویڈیو وائرل
20 August 2026
شاہ رخ خان کے گھر سے سانپ نکل آئے
20 August 2026
عثمان پیرزادہ کی سوانح عمری اور بائیوپک سنسر ہونے کا خدشہ
19 August 2026
عائزہ خان اور دانش تیمور کی علیحدگی کی افواہیں، سینئر اداکارہ کی مبہم پوسٹ پر مداح پریشان
19 August 2026
سعدیہ امام کا ساتھی اداکاروں کی جانب سے دھوکا دیے جانے کا انکشاف
19 August 2026
ہالی ووڈ اداکارہ کرسّی میٹز کا وزن کم کرنے والی دوا کے استعمال کا انکشاف
19 August 2026
عابد شیر علی رشتہ ازدواج میں منسلک، تقریب میں اہم سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت
18 August 2026