LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران اور امریکا کے درمیان جنگ میں آبنائے ہرمز پر کنٹرول اہم ترین محاذ بن گیا: میڈیا رپورٹ خلیج فارس میں امریکی تسلط کے بعد کا نظام ابھر رہا ہے، محسن رضائی پاکستان کا اہم فیصلہ: بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے فضائی حدود کے استعمال پر پابندی میں 24 ستمبر 2026 تک توسیع روس کے یوکرین کے شمال مشرقی علاقے میں میزائل حملے، 10 افراد ہلاک، 18 زخمی امریکا کی عالمی فوجداری عدالت کی صدر اور سینئر پراسیکیوٹر پر پابندیاں عائد گوگل کا پاکستان میں مقامی دفتر ڈیجیٹل تبدیلی کی جانب اہم پیشرفت ہے، شزا فاطمہ اسرائیلی جنگی طیاروں کا شام کے فضائی اڈے پر حملہ سعودی اور عراقی وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی صورتحال، تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال سعودی کابینہ کا کثیر القومی بحری دفاعی اتحاد کے انسٹی ٹیوشنل، آپریشنل ہونے کا خیر مقدم ایران نے میزائل داغے جانے سے متعلق یو اے ای کا بیان مسترد کر دیا خطے میں کشیدگی: متحدہ عرب امارات نے ایران سے تمام تجارتی، مالی معاملات معطل کر دیئے غزہ میں اسرائیلی فضائی حملہ، 6 فلسطینی شہید، 14 زخمی پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسانی ہمدردی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے بانی پی ٹی آئی کی صحت کیلئے دعا گو ہوں، طبی سہولیات ملنا سب کا حق ہے: شرجیل میمن وزیر داخلہ کی شہید میجر احسان کی رہائشگاہ آمد، اہلخانہ سے اظہار تعزیت

ایران اور امریکا کے درمیان جنگ میں آبنائے ہرمز پر کنٹرول اہم ترین محاذ بن گیا: میڈیا رپورٹ

Web Desk

19 August 2026

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق خلیج فارس کی اہم آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز پر امریکی بحری افواج اپنا کنٹرول اور برتری بتدریج مضبوط کر رہی ہیں، جبکہ دوسری جانب ایران کی اس علاقے پر گرفت میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔

بحری جہازوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے والے ادارے کپلر (Kpler) کے ڈیٹا سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران آبنائے ہرمز سے گزرنے والے 80 فیصد سے زائد تجارتی و بحری جہازوں نے عمانی راستے کا استعمال کیا ہے، جو اقوام متحدہ کا منظور شدہ بین الاقوامی بحری راستہ ہے۔ ایران اس راستے کی مخالفت کرتا رہا ہے اور اس نے اس علاقے سے گزرنے والے بعض جہازوں کو نشانہ بھی بنایا تھا۔

تاہم، ایرانی خطرات کے باوجود حالیہ دنوں میں زیادہ تر بحری جہازوں نے ایرانی مطالبات کو نظرانداز کرتے ہوئے امریکی بحری افواج کے سیکیورٹی کور کی یقین دہانی پر عمانی راستے کا انتخاب کرنا شروع کر دیا ہے، جو ایک ماہ قبل کی صورتحال کے مقابلے میں ایک واضح تبدیلی ہے۔