گوگل کا پاکستان میں مقامی دفتر ڈیجیٹل تبدیلی کی جانب اہم پیشرفت ہے، شزا فاطمہ
Web Desk
19 August 2026
وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ گوگل کا پاکستان میں مقامی دفتر ملک میں ڈیجیٹل تبدیلی کی جانب اہم پیشرفت ہے۔ اپنے بیان میں شزا فاطمہ نے کہا کہ گوگل کی پاکستان میں آمد ڈیجیٹل معیشت پر عالمی اعتماد کا مظہر ہے، جبکہ مقامی دفتر کا قیام وزیراعظم کے ’ڈیجیٹل نیشن پاکستان‘ وژن کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت صلاحیتوں کو عالمی مواقع سے جوڑنے کیلئے کوشاں ہے، ڈیجیٹل تبدیلی سے نوجوانوں، خواتین اور سٹارٹ اپس کیلئے نئے مواقع پیدا ہوں گے، ڈیجیٹل مہارتوں، مصنوعی ذہانت، کلاؤڈ ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھایا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان میں تیار کردہ کروم بکس کی علاقائی ممالک کو برآمدات کی حوصلہ افزائی ہوگی، جبکہ گوگل اور عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے تعاون سے نئے دور کا آغاز ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
ایران اور امریکا کے درمیان جنگ میں آبنائے ہرمز پر کنٹرول اہم ترین محاذ بن گیا: میڈیا رپورٹ
19 August 2026
خلیج فارس میں امریکی تسلط کے بعد کا نظام ابھر رہا ہے، محسن رضائی
19 August 2026
پاکستان کا اہم فیصلہ: بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے فضائی حدود کے استعمال پر پابندی میں 24 ستمبر 2026 تک توسیع
19 August 2026
روس کے یوکرین کے شمال مشرقی علاقے میں میزائل حملے، 10 افراد ہلاک، 18 زخمی
19 August 2026
امریکا کی عالمی فوجداری عدالت کی صدر اور سینئر پراسیکیوٹر پر پابندیاں عائد
19 August 2026
اسرائیلی جنگی طیاروں کا شام کے فضائی اڈے پر حملہ
19 August 2026
سعودی اور عراقی وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی صورتحال، تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال
19 August 2026
سعودی کابینہ کا کثیر القومی بحری دفاعی اتحاد کے انسٹی ٹیوشنل، آپریشنل ہونے کا خیر مقدم
19 August 2026