ٹیکسلا میں ٹک ٹاکر لڑکی کا قتل، فائرنگ میں ملوث ملزمان کی تصاویر سامنے آگئیں
Web Desk
18 August 2026
ٹیکسلا بائی پاس کے قریب گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والی 28 سالہ معروف ٹک ٹاکر عائشہ گیلامنہ عرف ’شمسو‘ کے قتل میں ملوث ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے حاصل کردہ تصاویر سامنے آ گئی ہیں۔ تصاویر میں موٹر سائیکل پر سوار دو ہیلمٹ پوش مسلح ملزمان کو فائرنگ کے بعد موقعِ واردات سے فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی موٹر سائیکل پر نمبر پلیٹ بھی موجود نہیں تھی، تاہم کارروائی کرتے ہوئے دو سہولت کاروں سمیت چار مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ دو روز قبل شمسو اپنی 15 سالہ بہن کے ہمراہ ٹیکسلا سے راولپنڈی جا رہی تھیں کہ فائرنگ کے اس واقعے میں عائشہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ان کی بہن شدید زخمی ہو گئیں، جنہیں پمز اسپتال اسلام آباد میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
فریال گوہر کا زندگی کی محبت سے متعلق افسوسناک انکشاف
20 August 2026
صبا قمر اور یاسر حسین کی قوالی نائٹ میں رقص کی ویڈیو وائرل
20 August 2026
شاہ رخ خان کے گھر سے سانپ نکل آئے
20 August 2026
سعدیہ امام کا شوبز کیریئر کے تلخ تجربات سے پردہ اٹھاتے ہوئے اہم انکشاف
20 August 2026
عثمان پیرزادہ کی سوانح عمری اور بائیوپک سنسر ہونے کا خدشہ
19 August 2026
عائزہ خان اور دانش تیمور کی علیحدگی کی افواہیں، سینئر اداکارہ کی مبہم پوسٹ پر مداح پریشان
19 August 2026
سعدیہ امام کا ساتھی اداکاروں کی جانب سے دھوکا دیے جانے کا انکشاف
19 August 2026
ہالی ووڈ اداکارہ کرسّی میٹز کا وزن کم کرنے والی دوا کے استعمال کا انکشاف
19 August 2026