LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
روس کے یوکرین کے شمال مشرقی علاقے میں میزائل حملے، 10 افراد ہلاک، 18 زخمی امریکا کی عالمی فوجداری عدالت کی صدر اور سینئر پراسیکیوٹر پر پابندیاں عائد گوگل کا پاکستان میں مقامی دفتر ڈیجیٹل تبدیلی کی جانب اہم پیشرفت ہے، شزا فاطمہ اسرائیلی جنگی طیاروں کا شام کے فضائی اڈے پر حملہ سعودی اور عراقی وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی صورتحال، تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال سعودی کابینہ کا کثیر القومی بحری دفاعی اتحاد کے انسٹی ٹیوشنل، آپریشنل ہونے کا خیر مقدم ایران نے میزائل داغے جانے سے متعلق یو اے ای کا بیان مسترد کر دیا خطے میں کشیدگی: متحدہ عرب امارات نے ایران سے تمام تجارتی، مالی معاملات معطل کر دیئے غزہ میں اسرائیلی فضائی حملہ، 6 فلسطینی شہید، 14 زخمی پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسانی ہمدردی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے بانی پی ٹی آئی کی صحت کیلئے دعا گو ہوں، طبی سہولیات ملنا سب کا حق ہے: شرجیل میمن وزیر داخلہ کی شہید میجر احسان کی رہائشگاہ آمد، اہلخانہ سے اظہار تعزیت آبنائے ہرمز پر امریکا ایران ثالثی کی نئی کوششیں کی جائیں گی: قطر محمد علی درانی کا بہاولپور اور ہزارہ کو فوری ماڈل صوبے بنانے کا مطالبہ انمول پنکی کیخلاف قتل بالسبب کے مقدمہ میں فرد جرم عائد، ملزمہ کا صحت جرم سے انکار

ٹرمپ نے عمان کو آبنائے ہرمز میں مداخلت پر حملے کی دھمکی دیدی

Web Desk

17 August 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عمان کو شدید نتائج سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عمان نے آبنائے ہرمز میں امریکی اقدامات یا کوششوں میں کسی بھی قسم کی مداخلت کی کوشش کی تو اس کے خلاف براہِ راست فوجی حملہ کیا جائے گا۔ امریکی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ امریکی انتظامیہ نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کے ساتھ بیک چینل اور پسِ پردہ رابطوں کے ذریعے ایک محفوظ اور براہِ راست مواصلاتی راستہ قائم کر لیا ہے۔صدر ٹرمپ نے عمان کو خبردار کیا کہ آبنائے ہرمز میں امریکہ کی عسکری و بحری کارروائیوں کے راستے میں رکاوٹ ڈالنے کی صورت میں فوری ردِعمل دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل مئی میں بھی امریکی صدر نے عمان کو حملے کی دھمکی دی تھی۔ امریکی صدر کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کے ساتھ امریکہ کے پسِ پردہ مذاکرات اور براہِ راست رابطے کا سلسلہ بحال ہوا ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ کے پاس اب بھی جدید اور درمیانے درجے کے ہتھیاروں کے انتہائی وسیع ذخائر موجود ہیں، اور اب تک کے آپریشنز میں جتنی جنگی صلاحیت استعمال کی گئی ہے وہ نا ہونے کے برابر ہے۔