سرگودھا کے 21 نوجوان سعودی عرب میں لا پتہ، اہل خانہ کی حکومت سے مدد کی اپیل
Web Desk
17 August 2026
پنجاب کے ضلع سرگودھا کی تحصیل ساہیوال اور قصبہ ساہیوال سے روزگار کی تلاش میں سعودی عرب جانے والے 21 نوجوان مبینہ طور پر لاپتہ ہو گئے ہیں۔ لواحقین کے مطابق تمام نوجوان ویزوں پر سعودی عرب گئے تھے اور وہاں ٹیکسی ڈرائیور کے طور پر کام کر رہے تھے، جن کا 28 جنوری سے اپنے اہلخانہ سے رابطہ منقطع ہے۔ لاپتہ افراد میں مجتبیٰ بلوچ، رضی خان اور محمد خاور اقبال سمیت ایک ہی قبیلے کے 13 افراد شامل ہیں۔ طویل عرصے سے رابطہ نہ ہونے کے باعث اہلخانہ شدید تشویش میں مبتلا ہیں اور انہوں نے وزیراعظم، وزیر خارجہ اور فیلڈ مارشل سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ سعودی حکام سے رابطہ کر کے نوجوانوں کا پتہ لگایا جائے اور اگر ان سے کوئی جرم نہیں ہوا تو ان کی فوری بازیابی کو یقینی بنایا جائے۔
متعلقہ عنوانات
گنجائش ختم! خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا معاملہ فیصلہ کن مرحلے میں ہے: محسن نقوی
10 October 2026
بیرسٹر گوہر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات؛ وزیراعظم سے گفتگو اور خیبر پختونخوا صورتحال پر تبادلہ خیال
10 October 2026
وزیراعظم اور مولانا ملاقات، خیبرپختونخوا کی صورتحال پر اختلافات سامنے آگئے
10 October 2026
حکومت اور اپوزیشن مذاکرات کی بحالی کے لئے اہم پیش رفت
10 October 2026
اسحاق ڈار کا وزیر خارجہ مالدیپ سے، صدر کے دورہ پاکستان کی تیاریوں پر تبادلہ خیال
10 October 2026
ایکنک کا ملک بھر میں 11 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دینے کا فیصلہ
10 October 2026
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ پر اتفاق، وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب
10 October 2026
خیبرپختونخوا بارے ایوان صدر میں ہونیوالے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
10 October 2026