LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گنجائش ختم! خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا معاملہ فیصلہ کن مرحلے میں ہے: محسن نقوی بیرسٹر گوہر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات؛ وزیراعظم سے گفتگو اور خیبر پختونخوا صورتحال پر تبادلہ خیال وزیراعظم اور مولانا ملاقات، خیبرپختونخوا کی صورتحال پر اختلافات سامنے آگئے حکومت اور اپوزیشن مذاکرات کی بحالی کے لئے اہم پیش رفت اسحاق ڈار کا وزیر خارجہ مالدیپ سے، صدر کے دورہ پاکستان کی تیاریوں پر تبادلہ خیال ایکنک کا ملک بھر میں 11 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دینے کا فیصلہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ پر اتفاق، وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب خیبرپختونخوا بارے ایوان صدر میں ہونیوالے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی شارجہ میں خوشبوؤں کی بڑی ایکسپو سج گئی،200 کمپنیوں کی شرکت زیلنسکی کا یوکرین کے توانائی نظام کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچنے کا اعتراف سیاسی رابطوں میں تیزی، شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات جاری فلسطین میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات ملتوی، نئی تاریخ کا اعلان وزیراعظم کا طالبہ کی خودکشی کے واقعے کا نوٹس، ملزم فوری گرفتار کرنے کا حکم سعودیہ اور خلیجی ممالک میں کشیدگی، ملک بھر کے ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن متاثر وزیراعظم کی ایئرپورٹس پر سمارٹ سکینرز نصب کرنے کی منظوری

گنجائش ختم! خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا معاملہ فیصلہ کن مرحلے میں ہے: محسن نقوی

Web Desk

10 October 2026

وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی اور گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کرکے صوبے کی امن و امان کی ابتر صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی ہے، جس کے بعد وفاقی حکومت نے کے پی میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح کیا کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کا معاملہ اب فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور اس حوالے سے مزید گنجائش باقی نہیں بچی۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ اس صورتحال سے بچنے کے لیے بھرپور کوششیں کی گئیں، جبکہ حتمی آئینی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس کل صبح طلب کر لیا گیا ہے جہاں صدرِ مملکت اور وزیراعظم کی زیرِ صدارت ہونے والے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔