LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گنجائش ختم! خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا معاملہ فیصلہ کن مرحلے میں ہے: محسن نقوی بیرسٹر گوہر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات؛ وزیراعظم سے گفتگو اور خیبر پختونخوا صورتحال پر تبادلہ خیال وزیراعظم اور مولانا ملاقات، خیبرپختونخوا کی صورتحال پر اختلافات سامنے آگئے حکومت اور اپوزیشن مذاکرات کی بحالی کے لئے اہم پیش رفت اسحاق ڈار کا وزیر خارجہ مالدیپ سے، صدر کے دورہ پاکستان کی تیاریوں پر تبادلہ خیال ایکنک کا ملک بھر میں 11 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دینے کا فیصلہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ پر اتفاق، وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب خیبرپختونخوا بارے ایوان صدر میں ہونیوالے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی شارجہ میں خوشبوؤں کی بڑی ایکسپو سج گئی،200 کمپنیوں کی شرکت زیلنسکی کا یوکرین کے توانائی نظام کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچنے کا اعتراف سیاسی رابطوں میں تیزی، شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات جاری فلسطین میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات ملتوی، نئی تاریخ کا اعلان وزیراعظم کا طالبہ کی خودکشی کے واقعے کا نوٹس، ملزم فوری گرفتار کرنے کا حکم سعودیہ اور خلیجی ممالک میں کشیدگی، ملک بھر کے ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن متاثر وزیراعظم کی ایئرپورٹس پر سمارٹ سکینرز نصب کرنے کی منظوری

حکومت نے روکا تو تحريک گھیراؤ میں بدل جائے گی، حافظ نعیم الرحمان

Web Desk

16 August 2026

جماعت اسلامی پاکستان نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بجلی کے ظالمانہ بلوں، پٹرولیم لیوی، آئی پی پیز (IPPs) اور حکومتی بدعنوانیوں کے خلاف آج چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں بیک وقت احتجاجی دھرنے دینے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے بتایا کہ لاہور میں وزیراعلیٰ ہاؤس جبکہ کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں گورنر ہاؤسز کے باہر دھرنے دیے جائیں گے۔ پنجاب اور دیگر صوبوں سے مظاہرین شام 4 بجے اپنے اپنے مقررہ راستوں سے مارچ کرتے ہوئے دھرنے کے مقامات پر پہنچیں گے۔

حافظ نعیم الرحمان نے حکومت اور آئی ایم ایف کی معاشی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے مقررہ ہدف سے بھی زائد لیوی وصول کر کے غریب عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا ہے، جبکہ اشرافیہ کو سالانہ 17 ارب ڈالر کی مراعات دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے حکومتی اخراجات میں کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری افسران سے بڑی گاڑیاں واپس لے کر انہیں 1300 سی سی گاڑیوں پر منتقل کیا جائے اور حکمرانوں کے شاہانہ اخراجات بند کیے جائیں۔ امیر جماعت نے واضح کیا کہ آئی پی پیز کو بغیر بجلی بنائے اربوں روپے کی کیپیسٹی پیمنٹ دینا سراسر ظلم ہے اور جماعت اسلامی عوام کو ریلیف دلوانے کے لیے یہ جدوجہد جاری رکھے گی۔