LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گنجائش ختم! خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا معاملہ فیصلہ کن مرحلے میں ہے: محسن نقوی بیرسٹر گوہر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات؛ وزیراعظم سے گفتگو اور خیبر پختونخوا صورتحال پر تبادلہ خیال وزیراعظم اور مولانا ملاقات، خیبرپختونخوا کی صورتحال پر اختلافات سامنے آگئے حکومت اور اپوزیشن مذاکرات کی بحالی کے لئے اہم پیش رفت اسحاق ڈار کا وزیر خارجہ مالدیپ سے، صدر کے دورہ پاکستان کی تیاریوں پر تبادلہ خیال ایکنک کا ملک بھر میں 11 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دینے کا فیصلہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ پر اتفاق، وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب خیبرپختونخوا بارے ایوان صدر میں ہونیوالے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی شارجہ میں خوشبوؤں کی بڑی ایکسپو سج گئی،200 کمپنیوں کی شرکت زیلنسکی کا یوکرین کے توانائی نظام کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچنے کا اعتراف سیاسی رابطوں میں تیزی، شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات جاری فلسطین میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات ملتوی، نئی تاریخ کا اعلان وزیراعظم کا طالبہ کی خودکشی کے واقعے کا نوٹس، ملزم فوری گرفتار کرنے کا حکم سعودیہ اور خلیجی ممالک میں کشیدگی، ملک بھر کے ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن متاثر وزیراعظم کی ایئرپورٹس پر سمارٹ سکینرز نصب کرنے کی منظوری

پاکستان کھپے، بلاول بھٹو زرداری کا یوم آزادی پر ویڈیو پیغام جاری

Web Desk

14 August 2026

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وطنِ عزیز پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے پرمسرت موقع پر قوم کے نام ایک خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے تمام پاکستانیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو آزاد ہوئے 79 سال مکمل ہو چکے ہیں اور اب سے محض 21 سال بعد قوم اپنی آزادی کی سنچری منائے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آزادی محض ایک جغرافیائی خطہ حاصل کرنے کا نام نہیں تھا، بلکہ یہ ان علاقوں، ریاستوں اور لوگوں سے بنیادی حقوق کی فراہمی کا ایک مقدس وعدہ تھا جنہوں نے پاکستان کا حصہ بننے کا انتخاب کیا تھا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم نے اس تاریخی اور آئینی وعدے کو اپنے آئین کا حصہ بنایا، اسے زبان سے بار بار دہرایا مگر ہمیشہ اسے مکمل طور پر نبھایا نہیں۔ انہوں نے آئندہ کی حکمتِ عملی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ 2047 میں آزادی کی سنچری تک ہماری نسل کا اصل کام اس آئینی وعدے کو ہر غریب اور متوسط گھر تک پہنچانا ہے، تاکہ ہر شخص محنت سے اپنا گھر چلا سکے، نوجوانوں کو باوقار روزگار میسر آئے، ہر ووٹ کے تقدس کا احترام ہو اور ہر خطے کو قومی ترقی میں اس کا جائز حصہ ملے۔ انہوں نے اپنے پیغام کا اختتام “آزادی ہر گھر تک، جشنِ آزادی مبارک، پاکستان کھپے، پاکستان پائندہ باد” کے نعروں کے ساتھ کیا۔