LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گنجائش ختم! خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا معاملہ فیصلہ کن مرحلے میں ہے: محسن نقوی بیرسٹر گوہر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات؛ وزیراعظم سے گفتگو اور خیبر پختونخوا صورتحال پر تبادلہ خیال وزیراعظم اور مولانا ملاقات، خیبرپختونخوا کی صورتحال پر اختلافات سامنے آگئے حکومت اور اپوزیشن مذاکرات کی بحالی کے لئے اہم پیش رفت اسحاق ڈار کا وزیر خارجہ مالدیپ سے، صدر کے دورہ پاکستان کی تیاریوں پر تبادلہ خیال ایکنک کا ملک بھر میں 11 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دینے کا فیصلہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ پر اتفاق، وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب خیبرپختونخوا بارے ایوان صدر میں ہونیوالے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی شارجہ میں خوشبوؤں کی بڑی ایکسپو سج گئی،200 کمپنیوں کی شرکت زیلنسکی کا یوکرین کے توانائی نظام کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچنے کا اعتراف سیاسی رابطوں میں تیزی، شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات جاری فلسطین میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات ملتوی، نئی تاریخ کا اعلان وزیراعظم کا طالبہ کی خودکشی کے واقعے کا نوٹس، ملزم فوری گرفتار کرنے کا حکم سعودیہ اور خلیجی ممالک میں کشیدگی، ملک بھر کے ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن متاثر وزیراعظم کی ایئرپورٹس پر سمارٹ سکینرز نصب کرنے کی منظوری

نوازشریف نے 15 اگست کو مری میں مسلم لیگ ن کا اجلاس طلب کرلیا

Web Desk

14 August 2026

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے آزاد کشمیر میں نئی حکومت کی تشکیل کے حوالے سے اہم فیصلے کرنے کے لیے 15 اگست کو مری میں اعلیٰ سطحی پارٹی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف چھانگلہ گلی گلیات سے کشمیر پوائنٹ مری میں واقع اپنی رہائش گاہ پہنچ چکے ہیں، جہاں وہ اس اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور حمزہ شہباز سمیت پارٹی کی مرکزی قیادت شرکت کرے گی۔

اس اہم سیاسی مشاورت میں وفاقی وزراء، سینئر پارٹی رہنماؤں اور ن لیگ کے تمام نومنتخب اراکین آزاد کشمیر اسمبلی کو بھی مدعو کیا گیا ہے تاکہ حکومت سازی سے متعلق حتمی حکمت عملی طے کی جا سکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران آزاد کشمیر میں وزیراعظم کے نام سمیت دیگر اہم عہدوں پر تفصیلی غور و خوض کیا جائے گا۔ وی آئی پی شخصیات کی آمد اور اجلاس کے پیش نظر مری میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت اور فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔