مسلسل سات روزہ اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ 3500 روپے سستا
Web Desk
13 August 2026
کراچی میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل سات دنوں تک جاری رہنے والے اضافے کے سلسلے کو بریک لگ گئی ہے اور قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ صرافہ مارکیٹ کے مطابق فی تولہ سونا 3,500 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 60 ہزار 436 روپے کی سطح پر آ گیا ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3,001 روپے کی گراوٹ کے بعد 3 لاکھ 94 ہزار 749 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں سستی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 35 ڈالر کی کمی کے بعد 4,380 ڈالر کی سطح پر آ گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ کے اثرات مقامی سطح پر چاندی کی قیمتوں پر بھی مرتب ہوئے، جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت 175 روپے کم ہو کر 6,936 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔
متعلقہ عنوانات
ڈیزل سستا، پٹرول کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا گیا
7 October 2026
سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا
7 October 2026
عالمی و مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی
7 October 2026
عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا، برینٹ آئل 101 ڈالر فی بیرل سے متجاوز
7 October 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
7 October 2026
امریکی سٹاک مارکیٹ میں تیزی، سرمایہ کاروں کی توجہ تیسری سہ ماہی کے مالی نتائج پر مرکوز
7 October 2026
ایران جنگ: برطانیہ میں ڈیزل کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
6 October 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں استحکام
6 October 2026