LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
محسن نقوی اور ناروے کے وزیر خارجہ کی ملاقات ، غیر قانونی امیگریشن روکنے کیلئے تعاون پر اتفاق وزیر داخلہ بلوچستان کے قافلے پر مستونگ میں حملہ، 6 پولیس اہلکار زخمی ہمارے مفادات اور تقدیریں پہلے سے زیادہ جڑی ہیں: ایرانی صدر کا یوم آزادی پر پیغام روس اور پاکستان کے تعلقات کامیابی کے ساتھ فروغ پا رہے ہیں: ولادیمیر پوتن لاہور ہائیکورٹ میں یومِ آزادی کی تقریب، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے پرچم لہرایا سپریم کورٹ میں یومِ آزادی کی تقریب، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے قومی پرچم لہرایا بھارت نے مقبوضہ وادی میں تمام اختیارات ایک لیفٹیننٹ گورنر کو دیئے ہوئے ہیں: چیف جسٹس آزاد کشمیر آبنائے ہرمز پر ہمارا مکمل کنٹرول، امریکی اعلانات حقیقت نہیں: ایرانی کمانڈر حکومتی ہدف سے تقریباً 100 ارب روپے زیادہ پیٹرولیم لیوی وصول گوگل کا یومِ آزادی پر پاکستان کو خوبصورت ڈوڈل کے ذریعے خراجِ تحسین پاکستان کے پاس بے پناہ وسائل اور مؤثر نظام موجود ہے: چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت صدر آزاد کشمیر کا کشمیریوں کی جدوجہد اور پاک فوج کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت 14 اگست محض جشن کا دن نہیں بلکہ اپنے قومی عہد کی تجدید کا دن ہے، سہیل آفریدی صدر نے وزیراعظم کی جانب سے بھجوائی متعدد سمریوں کی منظوری دے دی امریکی صدر ٹرمپ کا درآمدی ڈرونز پر 100 فیصد تک ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

آج آسمان پر 6 سیارے ایک ساتھ قطار میں نظر آئیں گے

Web Desk

12 August 2026

12 اگست کی صبح اور رات کو فلکیاتی شائقین کے لیے ایک ساتھ متعدد نایاب اور دلکش مناظر دیکھنے کا سنہری موقع ملے گا۔ فلکیاتی ماہرین کے مطابق اس روز طلوعِ آفتاب سے قبل مشتری، عطارد، مریخ، زحل، یورینس اور نیپچون ایک ہی سمت میں قطار کی صورت میں دکھائی دیں گے۔ ماہرین نے وضاحت کی ہے کہ یہ سیارے خلا میں حقیقتاً ایک سیدھی لائن میں موجود نہیں ہوں گے، بلکہ زمین سے مشاہدے کے دوران ان کا مشرقی افق سے جنوب مغربی آسمان تک ایک قوس (Arc) کی شکل میں دکھائی دینا ’پلینٹری پریڈ‘ کہلاتا ہے۔

اس فلکیاتی منظر کے دوران مریخ اور زحل کو عام آنکھ سے آسانی سے دیکھا جا سکے گا، جبکہ افق کے قریب ہونے کے باعث عطارد اور مشتری کا مشاہدہ کچھ مشکل ہوگا۔ یورینس اور نیپچون کو دیکھنے کے لیے دوربین یا بائنوکیولر کی ضرورت پڑے گی۔ اس کے علاوہ 12 اگست کی رات ‘پرسیڈ میٹیور شاور’ (Perseid Meteor Shower) یعنی شہابِ ثاقب کی بارش بھی اپنے عروج پر ہوگی۔ نئے چاند کی وجہ سے آسمان نسبتاً تاریک رہے گا، جس سے شہابیوں کا گرنا اور بھی واضح اور سحر انگیز نظر آئے گا۔