محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
Web Desk
12 August 2026
پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے اہم ملاقات کی ہے جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی سیکیورٹی اور باہمی دلچسپی کے تمام امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران تمام شعبوں میں پاکستان کے ساتھ مشترکہ تعاون کی راہ ہموار کرنے کے لیے مکمل تیار ہے، کیونکہ دوطرفہ تعلقات کے استحکام سے ہی باہمی مفادات کی ضمانت اور علاقائی امن یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پاک ایران تعلقات کی مضبوطی میں دلچسپی کو قابلِ قدر قرار دیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات ناقابلِ تنسیخ ہیں اور اسلام آباد ان روابط کو زیادہ جامع بنانے کے لیے انتہائی سنجیدہ اور عزم کے ساتھ اقدامات کر رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ڈی جی پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی سروسز اکیڈمی اور ہیڈکوارٹرز کا دورہ
13 August 2026
جسٹس بابر ستار نے نوٹس کے بعد اسلام آباد کا سرکاری گھر خالی کر دیا
13 August 2026
اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تنخواہوں اور مراعات میں بڑا اضافہ، چیف جسٹس کی بنیادی تنخواہ 15 لاکھ 50 ہزار مقرر
13 August 2026
جشن آزادی پر خصوصی تھر ڈیزرٹ ٹرین آج کراچی سے روانہ ہوگی
13 August 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا مثبت زون میں آغاز
13 August 2026
کور کمانڈر بلوچستان کا پنجگور کا دورہ، مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح
13 August 2026
آئی ایس پی آر کی جانب سے ملی نغمہ میرا پیار ا وطن پاکستان ریلیز
13 August 2026
یومِ آزادی پر مسلح افواج کا وطن کے دفاع، امن اور روشن مستقبل کے عزم کا اعادہ
13 August 2026