LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم شہباز شریف کی کویتی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق اسرائیلی حکومت ٹرمپ کے غزہ منصوبے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے: اردوان ایم ون اور ایم 14 سمیت اہم شاہراہیں کل شام سے بند کرنے کا اعلان ایران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اب مشرق وسطیٰ میں غنڈہ گردی نہیں کر سکتا: ٹرمپ 8 اسلامی ممالک کا غزہ میں فوری امداد اور اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ عالمی تقسیم تشویشناک، گوتریس کا جنگیں طاقت سے نہیں مذاکرات سے ختم کرنے پر زور امریکا کے پاس گولہ بارود کی کمی نہیں، ذخائر میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے: ٹرمپ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات سعودی عرب نے ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن دوبارہ فعال کردی ایران نے امریکا کو سات روز میں آبنائے ہرمز کھولنے کی پیشکش کردی این ایف سی میں خیبرپختونخوا کو انسداد دہشتگردی کیلئے ڈیڑھ سوارب سے زائد ملے: عطا تارڑ بیرسٹر گوہر کی راجہ ناصر عباس سے ملاقات: 27 ستمبر لانگ مارچ اور گرفتاریوں کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل پر تبادلہ خیال عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا مزید سستا ہوگیا اسلام آباد: مفاہمت کا راستہ کبھی بند نہیں کیا، 27 ستمبر کا لانگ مارچ ہر صورت ہوگا: بیرسٹر گوہر جماعت اسلامی کا لانگ مارچ اکتوبر کے پہلے ہفتے تک موخر کرنے کا اعلان

مگرمچھ کا تیراک خاتون پر خوفناک حملہ، بازو کاٹنا پڑا

Web Desk

13 August 2026

امریکی ریاست فلوریڈا کی مارین کاؤنٹی میں واقع سلور ریور میں تیراکی کے دوران مگرمچھ کے خوفناک حملے میں ایک خاتون شدید زخمی ہو گئیں، جنہیں طبی امداد کے دوران اپنا دایاں بازو کٹوانا پڑا۔ عینی شاہدین کے مطابق خاتون نے پیڈل بورڈ کے ذریعے جان بچانے کی کوشش کی، تاہم تقریباً 9 فٹ 8 انچ لمبے مگرمچھ نے انہیں پانی کے اندر کھینچ لیا۔ قریب موجود کشتی سواروں نے بروقت مدد کر کے خاتون کو پانی سے نکالا اور اسپتال منتقل کیا، جہاں ان کی حالت اب مستحکم بتائی جاتی ہے۔ واقعے کے بعد حکام نے دریا میں کشتی رانی اور تیراکی پر عارضی پابندی عائد کر دی تھی۔ فلوریڈا فش اینڈ وائلڈ لائف کنزرویشن کمیشن کے اہلکاروں نے 9 اگست کو حملہ آور مگرمچھ کو پکڑ کر علاقے سے دور منتقل کر دیا، جس کے بعد دریا کو دوبارہ کھول دیا گیا۔ حکام نے شہریوں کو آبی مقامات پر احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔