LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کی معیشت رواں مالی سال 4 فیصد سے زائد ترقی کرے گی: وزیر خزانہ گورنر راج: خیبرپختونخوا کے ایڈووکیٹ جنرل آفس کے تمام 57 افسران فارغ وفاق کے پاس خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی لگانے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا تھا: اسحاق ڈار خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کو کھلی چھوٹ نہیں دی جا سکتی: عطااللہ تارڑ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی جیل میں وکلا سے ملاقات کرانے کا حکم ایران جانے والے 135 تجارتی جہاز واپس موڑ دیے: امریکی فوج انکم ٹیکس گوشواروں میں غلطی پر ایف بی آر کا جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 900 پوائنٹس گر گیا جبوتی سے یمن جانے والی تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، 139 افراد ہلاک سوڈان میں سونے کی کان پر فضائی حملہ، 72 مزدور ہلاک پاکستان، مصر اور ترکیہ کی سعودیہ کیخلاف حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا ٹرمپ نے بحر الکاہل اور بحر اوقیانوس میں سے کسی ایک کا نام تبدیل کرکے ’بحر ٹرمپ‘ رکھنے کی تجویز دے دی روسی تیل تنصیبات پر حملوں کی صورت میں امریکا کی یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنےکی دھمکی بھارتی پرواز میں پاور بینک سے آگ لگ گئی، حیدرآباد میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی

حرمین شریفین کا تحفظ ملک و قوم اور مسلح افواج کیلئے اہم فریضہ ہے: وزیراعظم

Web Desk

10 August 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کا تحفظ پاکستان کے عوام اور مسلح افواج کے لیے ایک اہم فریضہ ہے، اور پاکستان اس حوالے سے اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے۔ انہوں نے مکہ مکرمہ میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان ہونے والے سہ فریقی دفاعی معاہدے کو خطے میں امن، سلامتی اور خوشحالی کے فروغ کے لیے ایک تاریخی اور اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا کہ مکہ معاہدہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان پہلے سے موجود دفاعی تعاون کی ہی توسیع ہے اور یہ تینوں برادر ممالک کے دہائیوں پر محیط دیرینہ تعلقات کا قدرتی تسلسل ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ سہ فریقی معاہدہ کسی ملک کے خلاف جارحیت یا محاذ آرائی کے لیے نہیں بلکہ خطے میں استحکام، امن اور مشترکہ خوشحالی کے لیے طے پایا ہے۔

دہشت گردی کے خلاف قومی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاک فوج، سیکیورٹی فورسز اور قوم کی بے مثال قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ملک سے اس ناسور کا ایک بار پھر مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔ آزاد کشمیر کے قانون ساز اسمبلی انتخابات پر بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عوام نے مسلسل مسلم لیگ (ن) کے حق میں فیصلہ دے کر اعتماد کا اظہار کیا ہے، جس کی بدولت آزاد کشمیر میں ایک بار پھر ترقی اور روزگار کا نیا سفر شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی مہذب معاشرے میں لاقانونیت کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور قانون کی بالادستی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔