ٹرمپ نے بحر الکاہل اور بحر اوقیانوس میں سے کسی ایک کا نام تبدیل کرکے ’بحر ٹرمپ‘ رکھنے کی تجویز دے دی
Web Desk
12 October 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کے عظیم ترین سمندروں بحر الکاہل (Pacific Ocean) یا بحر اوقیانوس (Atlantic Ocean) میں سے کسی ایک کا نام تبدیل کر کے اپنے نام پر ‘بحر ٹرمپ’ (Trump Ocean) رکھنے کی منفرد تجویز دے دی ہے۔ امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ریاست ٹینیسی کے شہر کلارکس ول میں ایک بڑی عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہمارے پاس اب ایک عظیم خلیج ہے اور ایک خوبصورت جھیل بھی موجود ہے، اب کسی نے ان سے کہا ہے کہ آپ کو ایک دریا اور سمندر کی بھی ضرورت ہے۔
ریلی کے دوران حاضرین کی تالیوں اور قہقہوں کی گونج میں گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ بحر اوقیانوس یا بحر الکاہل کا نام تبدیل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ ’ہم اسے بحر ٹرمپ یا ‘اوشن آف دی امریکاز’ (Ocean of the Americas) یا ایسا ہی کوئی اور نام دے سکتے ہیں۔‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘میرے عہدہ چھوڑنے سے پہلے ہمارے پاس ایک سمندر ہونا چاہیے اور ہمیں ایک عظیم دریا کی بھی ضرورت ہے۔’
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس سے قبل بھی خطے کے اہم جغرافیائی ناموں کو تبدیل کرنے کے حوالے سے متنازع اقدامات کر چکے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ سال ‘خلیج میکسیکو’ (Gulf of Mexico) کا نام تبدیل کر کے ‘خلیج امریکا’ رکھ دیا تھا، جس پر میکسیکو کے ساتھ شدید سفارتی کشیدگی پیدا ہو گئی تھی اور عالمی خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ (AP) کی جانب سے نیا نام استعمال کرنے سے انکار پر ایک بڑا تنازع کھڑا ہو گیا تھا۔ بعد ازاں کینیڈا کے ساتھ ٹیرف اور تجارتی تنازع کے دوران رواں سال اگست میں صدر ٹرمپ نے کینیڈا اور امریکا کی سرحد پر واقع جھیل ‘اونٹاریو’ (Lake Ontario) کا نام بھی تبدیل کر کے ‘لیک امریکا’ (Lake America) رکھ دیا تھا اور اس کا اے آئی سے بنایا گیا بورڈ بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا
متعلقہ عنوانات
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
12 October 2026
روسی تیل تنصیبات پر حملوں کی صورت میں امریکا کی یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنےکی دھمکی
12 October 2026
بھارتی پرواز میں پاور بینک سے آگ لگ گئی، حیدرآباد میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی
12 October 2026
فراری کمانڈر نور خان نے 60 ساتھیوں سمیت سوئی میں ہتھیارڈال دیے
12 October 2026
جبوتی سے یمن جانیوالے تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، 15 بچوں سمیت 139 افراد ہلاک
12 October 2026
ایمازون کے بانی کی جیف بیزوز کی اے آئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے حیران کن پیشگوئی
12 October 2026
اے آئی اور جوہری تنازع 2100 میں انسانیت کی بقا کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں، رپورٹ میں انتباہ
12 October 2026
برطانیہ: وائلڈ لائف پارک میں شیر کا حملہ، ایک شخص ہلاک
12 October 2026