معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
Web Desk
12 October 2026
معروف ٹی وی اینکر اور ‘پاکستان عوام راج تحریک’ کے سربراہ اقرار الحسن کو لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 8 میں واقع ان کی رہائش گاہ سے رات گئے گرفتار کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ اقرار الحسن کے اہل خانہ اور ذرائع کے مطابق رات تقریباً 3 بجے سادہ کپڑوں میں ملبوس سیکیورٹی اہلکار ان کے گھر میں داخل ہوئے اور انہیں اپنے ساتھ لے گئے۔
ذرائع کے مطابق چھاپے کے دوران سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کے ہمراہ خواتین اہلکار بھی موجود تھیں، جن کی یونیفارم اور بیجز پر ‘نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی’ (NCCIA) درج تھا۔ نجی نیوز چینل کے اینکر پرسن اور اقرار الحسن کے دیرینہ ساتھی وسیم بادامی نے بھی ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے ان کی رہائش گاہ سے گرفتاری کی تصدیق کی ہے اور بتایا کہ سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار رات گئے انہیں ساتھ لے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ اقرار الحسن نجی ٹی وی کے معروف اینکر رہنے کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعت ‘پاکستان عوام راج تحریک’ کے سربراہ بھی ہیں۔ تاحال اقرار الحسن کی گرفتاری کی رسمی وجوہات یا ان کے خلاف درج کسی مقدمے کی تفصیلات سامنے نہیں آ سکی ہیں، جبکہ متعلقہ سرکاری حکام یا این سی سی آئی اے کی جانب سے بھی اس گرفتاری سے متعلق باضابطہ تصدیق یا موقف سامنے آنا باقی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی
13 October 2026
افغان سرزمین کا استعمال روکنے کی ذمہ داری طالبان پرعائد ہوتی ہے: وزارت اطلاعات
13 October 2026
رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
13 October 2026
شمالی کوریا کا ٹیکٹیکل بیلسٹک میزائل کا تجربہ
13 October 2026
اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان
13 October 2026
جرمنی میں پولینڈ کے سٹارلنک سیٹلائٹ سٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار
13 October 2026
صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا
13 October 2026
سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کا الزام، متعدد امریکی شہری گرفتار
13 October 2026