روسی تیل تنصیبات پر حملوں کی صورت میں امریکا کی یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنےکی دھمکی
Web Desk
12 October 2026
امریکی انتظامیہ نے روس کی توانائی تنصیبات اور تیل صاف کرنے والے کارخانوں (آئل ریفائنریز) پر یوکرینی حملے رکوانے کے لیے سخت دباؤ بڑھاتے ہوئے کیف حکومت کو ہتھیاروں کی فراہمی اور عسکری امداد معطل کرنے کی براہِ راست دھمکی دی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا اور یورپی حکام کے مطابق، گزشتہ ہفتے کے آخر میں موصول ہونے والی امریکی بریفنگز اور ٹیلی فونک رابطوں میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ واشنگٹن یوکرین اور یورپی اتحادیوں پر مسلسل لابنگ کر رہا ہے تاکہ روسی انرجی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کا سلسلہ بند کیا جا سکے۔
یورپی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی دباؤ کے اس پیغام میں انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے کے نظام اور عسکری سازوسامان کی فراہمی کے اہم نیٹ ورک ‘پرل’ (Pearl) کو معطل کرنے یا منقطع کرنے کی واضح دھمکیاں بھی شامل ہیں۔ اس دوران اتوار کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک اچانک بیان نے یوکرین اور یورپی ممالک کو حیرت میں مبتلا کر دیا، جب انہوں نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ روس اور یوکرین کے درمیان ایک دوسرے کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملے روکنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس پیش رفت سے چند روز قبل امریکی صدر ٹرمپ نے یہ اعلان بھی کیا تھا کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ ہونے والی انتہائی کامیاب گفتگو کے نتیجے میں روس امریکا اور عالمی منڈی کو فوری طور پر 3 لاکھ ٹن سے زائد ڈیزل فراہم کرے گا۔ صدر ٹرمپ کے مطابق، طے پانے والے سمجھوتے کے تحت روس رواں سال نومبر میں مزید 5 لاکھ ٹن اور اس کے بعد اضافی 10 لاکھ ٹن ڈیزل عالمی مارکیٹ کو فراہم کرے گا
متعلقہ عنوانات
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
12 October 2026
ٹرمپ نے بحر الکاہل اور بحر اوقیانوس میں سے کسی ایک کا نام تبدیل کرکے ’بحر ٹرمپ‘ رکھنے کی تجویز دے دی
12 October 2026
بھارتی پرواز میں پاور بینک سے آگ لگ گئی، حیدرآباد میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی
12 October 2026
فراری کمانڈر نور خان نے 60 ساتھیوں سمیت سوئی میں ہتھیارڈال دیے
12 October 2026
جبوتی سے یمن جانیوالے تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، 15 بچوں سمیت 139 افراد ہلاک
12 October 2026
ایمازون کے بانی کی جیف بیزوز کی اے آئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے حیران کن پیشگوئی
12 October 2026
اے آئی اور جوہری تنازع 2100 میں انسانیت کی بقا کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں، رپورٹ میں انتباہ
12 October 2026
برطانیہ: وائلڈ لائف پارک میں شیر کا حملہ، ایک شخص ہلاک
12 October 2026