LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ہمارا واسطہ آئین شکنوں سے ہے، حالات بلوچستان میں خراب ہیں تو وہاں ایمرجنسی لگائیں: علامہ راجہ ناصر عباس دہشت گردی پر سیکیورٹی کے ساتھ عوامی مسائل کا حل بھی لازمی دھاندلی سے عوامی منڈیٹ چھینا گیا، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی جائے، ملک گیر پرامن احتجاج کا اعلان: محمود خان اچکزئی کوئٹہ کے قریب پاک فوج کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار، دونوں پائلٹ شہید ترقیاتی منصوبوں کی قربانی دے سکتے ہیں، سکیورٹی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا: گورنر کے پی کے پی میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج: اقدام کالعدم قرار دینے کی استدعا پاکستان کی معیشت رواں مالی سال 4 فیصد سے زائد ترقی کرے گی: وزیر خزانہ گورنر راج: خیبرپختونخوا کے ایڈووکیٹ جنرل آفس کے تمام 57 افسران فارغ وفاق کے پاس خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی لگانے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا تھا: اسحاق ڈار خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کو کھلی چھوٹ نہیں دی جا سکتی: عطااللہ تارڑ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی جیل میں وکلا سے ملاقات کرانے کا حکم ایران جانے والے 135 تجارتی جہاز واپس موڑ دیے: امریکی فوج انکم ٹیکس گوشواروں میں غلطی پر ایف بی آر کا جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 900 پوائنٹس گر گیا جبوتی سے یمن جانے والی تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، 139 افراد ہلاک

خیبرپختونخوا میں 6 ڈویژنوں کے کمشنرز تبدیل

Web Desk

12 October 2026

خیبرپختونخوا میں انتظامی سیٹ اپ اور ہنگامی حالات کے پیش نظر صوبائی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کرتے ہوئے 6 ڈویژنوں کے کمشنرز کی نئی تعیناتیوں اور تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کمشنر بنوں خالد محمود کو تبدیل کر کے کمشنر پشاور تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ احمد علی شاہ کو کمشنر مردان، سمیع اللہ کو کمشنر بنوں، شاکر اللہ کو کمشنر ہزارہ اور اقبال حسین کو کمشنر ملاکنڈ مقرر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب سابق کمشنر پشاور ریاض خان محسود اور سابق کمشنر مردان حبیب اللہ کو او ایس ڈی (OSD) بنا دیا گیا ہے، جبکہ سابق کمشنر ہزارہ شاہد اللہ اور سابق کمشنر ملاکنڈ مسعود احمد کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔