LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گورنر راج: خیبرپختونخوا کے ایڈووکیٹ جنرل آفس کے تمام 57 افسران فارغ وفاق کے پاس خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی لگانے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا تھا: اسحاق ڈار خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کو کھلی چھوٹ نہیں دی جا سکتی: عطااللہ تارڑ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی جیل میں وکلا سے ملاقات کرانے کا حکم ایران جانے والے 135 تجارتی جہاز واپس موڑ دیے: امریکی فوج انکم ٹیکس گوشواروں میں غلطی پر ایف بی آر کا جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 900 پوائنٹس گر گیا جبوتی سے یمن جانے والی تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، 139 افراد ہلاک سوڈان میں سونے کی کان پر فضائی حملہ، 72 مزدور ہلاک پاکستان، مصر اور ترکیہ کی سعودیہ کیخلاف حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا ٹرمپ نے بحر الکاہل اور بحر اوقیانوس میں سے کسی ایک کا نام تبدیل کرکے ’بحر ٹرمپ‘ رکھنے کی تجویز دے دی روسی تیل تنصیبات پر حملوں کی صورت میں امریکا کی یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنےکی دھمکی بھارتی پرواز میں پاور بینک سے آگ لگ گئی، حیدرآباد میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی فراری کمانڈر نور خان نے 60 ساتھیوں سمیت سوئی میں ہتھیارڈال دیے

بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق خبریں تشویشناک,اہم پریس کانفرنس

Web Desk

10 August 2026

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مرکزی قیادت نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، سلمان اکرم راجہ، بابر اعوان، علی محمد خان اور حلیم عادل شیخ کے ہمراہ اسلام آباد میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی باقاعدہ معائنے اور صحت سے متعلق تشویشناک اطلاعات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے حکومت کو متنبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے معاملے پر صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے اور ان کے معالجین تک فوری رسائی فراہم کی جائے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق سامنے آنے والی خبریں انتہائی تشویشناک ہیں اور خاص طور پر ان کی آنکھ کے علاج کا معاملہ مصدقہ ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کی صحت کے ساتھ کسی صورت کھلواڑ نہیں کرنے دیں گے۔ سلمان اکرم راجہ نے موقف اختیار کیا کہ 8 فروری کو عوام کے منڈیٹ کو روند کر ایک غیر آئینی و غیر قانونی حکومت مسلط کی گئی اور بانی پی ٹی آئی کی اسیری بھی اسی جھوٹ کے نظام کا تسلسل ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ بانی پی ٹی آئی کے مقدمے اور رہائی کے لیے 27 ستمبر کو پوری قوم سڑکوں پر ہوگی۔

سینئر قانون دان بابر اعوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی سابق سویلین چیف ایگزیکٹو کو اقتدار سے ہٹانے کے بعد اتنے بے شمار مقدمات میں الجھایا گیا جن کی اب گنتی بھی ممکن نہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ جیل کے اندر واٹس ایپ پر ٹرائل چلایا جا رہا ہے جبکہ باہر کسی کو معلوم نہیں کہ بانی پی ٹی آئی کس حالت میں ہیں۔ بابر اعوان نے کہا کہ ہم ملک میں کوئی “مرسی ماڈل” نہیں چلنے دیں گے اور انہوں نے چیف جسٹس سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے پر اپنی آئینی ذمہ داری کا احساس کریں۔ موجودہ معاشی اور حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں محض “شریف روزگار سکیم” چل رہی ہے اور تمام انتظامی نظام مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔

سابق وفاقی وزیر علی محمد خان نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ اگر سسٹم کولیپس ہو چکا ہے تو کیا یہ پی ٹی آئی نے کیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادو جیسے بھارتی جاسوس تک وکلاء کی رسائی ممکن بنائی جاتی ہے لیکن ملک کے ہیرو بانی پی ٹی آئی کو ذاتی معالجین اور ڈاکٹرز سے ملنے کی بھی اجازت نہیں دی جا رہی۔ علی محمد خان نے زور دیا کہ کشمیر کا مقدمہ عالمی سطح پر جیتنے کے لیے بانی پی ٹی آئی کی قیادت ناگزیر ہے اور حکومت کو چاہیے کہ مجوزہ لانگ مارچ سے پہلے عقل و فہم سے کام لیتے ہوئے مذاکرات کا راستہ اختیار کرے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کی صحت یا زندگی کو کوئی نقصان پہنچا تو پھر ملک میں کوئی بھی محفوظ نہیں رہے گا۔سندھ سے پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اس وقت سندھ بھر میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے اور عوام گلی محلوں میں نکل کر بانی پی ٹی آئی کی فوری رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں کیونکہ وہ قوم کے دلوں کی دھڑکن ہیں۔ انہوں نے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی قیادت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک میں زرداری اور شریف خاندان کی ایک “نورا کشتی” جاری ہے جو عوام کو دھوکہ دینے کے لیے کھیلی جا رہی ہے۔