گروک کے لئے نیا امیجِن ایمیج 2.0 ماڈل متعارف
Web Desk
10 August 2026
ایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے متعلق کمپنی ’ایکس اے آئی‘ (xAI) نے اپنا نیا اور جدید اے آئی امیج جنریشن ماڈل ”امیجِن ایمیج 2.0“ (Imagine Image 2.0) متعارف کرا دیا ہے۔ یہ نیا ورژن گروک (Grok) کی ویب سروس سمیت آئی او ایس (iOS) اور اینڈرائیڈ ایپس پر ایک خاص ”کوالٹی موڈ“ (Quality Mode) کے طور پر فراہم کر دیا گیا ہے۔ نیا ماڈل خاص طور پر ایسے تخلیقی اور پیشہ ورانہ کاموں کے لیے تیار کیا گیا ہے جن میں تصاویر کے درست لے آؤٹ، واضح تحریر اور بار بار استعمال ہونے والے بصری عناصر کو ایک جیسا برقرار رکھنا انتہائی ضروری ہوتا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ ایمیج 2.0 صارف کی جانب سے دی گئی پیچیدہ اور تفصیلی ہدایات (Prompts) پر باریک بینی سے عمل کرتا ہے۔ یہ پیچیدہ ڈیزائنز میں ٹائپوگرافی، لے آؤٹ کی ترتیب اور تصویر میں موجود چھوٹے سے چھوٹے متن کو مکمل طور پر واضح رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ علاوہ ازیں، اس میں جدید ایڈیٹنگ ٹولز جیسے میجک وینڈ اور سیگمنٹیشن شامل ہیں، جن کی مدد سے صارف تصویر کے مخصوص حصے کو منتخب کر کے اس میں تبدیلی کر سکتا ہے جبکہ باقی حصہ جوں کا توں رہتا ہے۔
اس ماڈل میں ایک ساتھ پانچ ریفرنس تصاویر کو ملانے کی سہولت بھی دی گئی ہے، جس سے مختلف عناصر کو ملا کر پیچیدہ مناظر بنانا اور بھی آسان ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ، پس منظر (Background) کو ہٹا کر شفاف فارمیٹ میں محفوظ کرنے اور سمارٹ ری سائز کے ذریعے 1:2، 9:16، لینڈ سکیپ اور 2:1 جیسے مختلف تناسب (Aspect Ratios) میں تصویر کو ڈھالنے کی خصوصیات بھی اس کا حصہ ہیں۔ واضح رہے کہ فی الوقت اس ماڈل کی اے پی آئی (API) رسائی فراہم نہیں کی گئی، جسے مستقبل میں جاری کیا جائے گا
متعلقہ عنوانات
امارات میں دفاعی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ڈیفنس اے آئی کے آپریشنز کا آغاز
29 November 2026
بغیر آواز اور ہونٹ ہلائے اے آئی سے بات چیت ممکن، سوئس سائنس دانوں کی جدید ایجاد
28 November 2026
امریکی فضائیہ کے مرکزی کلاؤڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس فوجی ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
27 November 2026
گوگل میپس میں نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری
27 November 2026
یونان: 2700 سال پہلے قتل ہوئے افراد کی اجتماعی قبر عوام کے لیے کھول دی گئی
27 November 2026
واٹس ایپ نے میسجز شیڈول کرنے کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کر دیا
27 November 2026
ایلون مسک کا امریکا کے ہر بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز تحفے میں دینے کا اعلان
26 November 2026
سپیس ایکس کو خلا میں 10 لاکھ سیٹلائٹس بھیجنے کی اجازت مِل گئی
26 November 2026