LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پیٹرول پمپ مالکان کا ڈیلی پرائس میکانزم پر ایک بار پھر تحفظات کا اظہار مریم اورنگزیب سے چینی ڈپٹی ہیڈ آف مشن کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق فورسز کے ساتھ کھڑی نہ ہونے والی سیاسی جماعت مائنس ہو جائے گی: رانا ثنا اللہ نیوزی لینڈ کی فوج کے سربراہ نامناسب تعلق کا انکشاف ہونے پر مستعفی باغوں کا شہر کنکریٹ کا جنگل بن گیا، لاہور کا گرین ایریا خطرناک حد تک سکڑ گیا سکوٹی پر سفر کرتی لڑکی سے غنڈہ گردی اور تشدد کرنے والا ملزم گرفتار استنبول میں پاکستان سمیت 7 ملکی اجلاس، خطے کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا میں کروڑوں کی مالی بے ضابطگیاں سامنے آگئیں اسحاق ڈار کی آر فور ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، علاقائی امن پر زور ٹرمپ کا ایران جنگ جلد ختم کرنے کا دعویٰ، یوکرین میں سٹارلنک کا مسئلہ حل کرانے کی یقین دہانی اسحاق ڈار کی مصری وزیر خارجہ سے ملاقات، تجارتی، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق شہباز شریف کی صدر آزاد کشمیر سے ملاقات، کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم کراچی: پورٹ قاسم پر ایل پی جی کے 2 بحری جہاز پہنچ گئے، 7 ہزار 600 میٹرک ٹن سے زائد گیس درآمد پاکستان اور دنیا بھر میں پاکستانی سفارتی مشنز پر ای پاسپورٹ کا اجرا شروع تائیوان میں سمندری طوفان چمپی کی تباہ کاریاں، ایک شخص ہلاک، 171 زخمی

سینٹ کام کا بحری ناکہ بندی کے دوران مزید 55 تجارتی جہازوں کا رخ موڑنے کا دعویٰ

Web Desk

10 August 2026

امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے خلاف جاری بحری ناکہ بندی پر عملدرآمد کے سلسلے میں امریکی بحری افواج نے اب تک 55 تجارتی بحری جہازوں کا رخ موڑ دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر جاری کردہ تازہ ترین بیان میں سینٹ کام نے بتایا کہ یہ تعداد گزشتہ روز رپورٹ کیے گئے 53 بحری جہازوں کے مقابلے میں زیادہ ہے، جبکہ تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے 2 جہازوں کو ناکارہ بنایا گیا اور 2 پر معائنہ بھی کیا گیا ہے۔

سینٹ کام کے مطابق اس وقت مشرق وسطیٰ کی اہم آبی گزرگاہوں اور سمندری حدود میں 20 سے زائد امریکی جنگی بحری جہاز تعینات ہیں جو متعدد عسکری مشنز میں حصہ لے رہے ہیں، جن کا بنیادی مقصد ایران کی بحری ناکہ بندی پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔ تاہم، بیان میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ انسان دوست امداد لے جانے والے 30 سے زائد بحری جہازوں کو معائنے کے بعد گزرنے کی اجازت دی گئی ہے