LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اردن کے چرچ میں آخری رسومات کے دوران فائرنگ، 7 افراد ہلاک، 10 زخمی آذربائیجان کی خاتون ڈیانا کا زیادتی کیس میں اہم ویڈیو بیان جاری کراچی انڈسٹریل پارک کو وفاقی خصوصی اقتصادی زون قرار دینے کی منظوری دہشت گردوں کو پناہ نہ دیں، صوبہ دہشت گردی سے پاک کرینگے: فیصل کریم کینیڈا اور اٹلی کی اپنے شہریوں کو سعودیہ کے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت وزیر خزانہ اور عالمی بینک کے وفد کی ملاقات، معاشی استحکام، اصلاحات پر تبادلہ خیال وزیراعظم نے لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ کی تنظیم نو کی منظوری دے دی سی سی ڈی اہلکار کی دوشیزہ سے زیادتی، ویڈیو بھی بنا لی، مقدمہ درج یونیورسٹی آف لندن میں لیکچر کیلئے مدعو کیا جانا باعث اعزاز ہے: سارہ احمد پنجاب حکومت کا لاہور میں سہ روزہ بسنت کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان ہفتہ وار مہنگائی میں مزید 0.65 فیصد اضافہ، سالانہ شرح 11.85 فیصد تک پہنچ گئی پیٹرول پمپ مالکان کا ڈیلی پرائس میکانزم پر ایک بار پھر تحفظات کا اظہار مریم اورنگزیب سے چینی ڈپٹی ہیڈ آف مشن کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق فورسز کے ساتھ کھڑی نہ ہونے والی سیاسی جماعت مائنس ہو جائے گی: رانا ثنا اللہ نیوزی لینڈ کی فوج کے سربراہ نامناسب تعلق کا انکشاف ہونے پر مستعفی

سکوٹی پر سفر کرتی لڑکی سے غنڈہ گردی اور تشدد کرنے والا ملزم گرفتار

Web Desk

23 October 2026

لاہور کے علاقے مزنگ میں اسکوٹی پر سفر کرنے والی ایک خاتون کو سرِعام ہراساں کرنے اور اس پر تشدد کرنے والے مرکزی ملزم کو پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم غلام مصطفیٰ نے مزنگ لنک روڈ پر اسکوٹی سوار لڑکی کی گاڑی کو ٹکر مار کر زبردستی اس کا راستہ روکا، جس کے بعد ملزم نے لڑکی کو نیچے گرا کر تھپڑ مارے، بال نوچے اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس تشدد کے نتیجے میں متاثرہ لڑکی کے چہرے اور ناک پر شدید زخم آئے، جبکہ اس کے لیپ ٹاپ اور بیگ کو بھی نقصان پہنچا۔ ملزم نے لڑکی کا موبائل اور لیپ ٹاپ چھیننے کی بھی کوشش کی۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم ضلع چنیوٹ کا رہائشی ہے، جس کے خلاف متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں تھانہ مزنگ میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز کامران فیصل نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے واضح کیا کہ سرِ راہ خواتین کو ہراساں کرنا اور تشدد کا نشانہ بنانا کسی طور ناقابلِ برداشت ہے۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ خواتین کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔