فورسز کے ساتھ کھڑی نہ ہونے والی سیاسی جماعت مائنس ہو جائے گی: رانا ثنا اللہ
Web Desk
23 October 2026
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے واضح کیا ہے کہ جو بھی سیاسی جماعت خلوص دل کے ساتھ ملکی سلامتی کے اداروں اور فورسز کے ساتھ نہیں کھڑی ہوگی، وہ سیاست سے مائنس (منہا) ہو جائے گی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے صوبے کی امن و امان کی صورتحال کے تناظر میں 160 ارب روپے کا تقاضا کیا گیا تھا، جسے وزیراعظم نے فوری طور پر منظور کر لیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ خیبرپختونخوا سے دہشت گردی کا مکمل قلع قمع کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس لعنت کو ختم کیے بغیر عوام کے معیارِ زندگی میں بہتری ممکن نہیں۔
رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اور تمام سیاسی قوتوں کو یکجا ہونا پڑے گا۔ 28 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے وضاحت کی کہ اس وقت 28 ویں ترمیم پر نہ تو کوئی بات چیت ہوئی ہے اور نہ ہی اس کا کوئی مسودہ سامنے آیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
اردن کے چرچ میں آخری رسومات کے دوران فائرنگ، 7 افراد ہلاک، 10 زخمی
23 October 2026
آذربائیجان کی خاتون ڈیانا کا زیادتی کیس میں اہم ویڈیو بیان جاری
23 October 2026
کراچی انڈسٹریل پارک کو وفاقی خصوصی اقتصادی زون قرار دینے کی منظوری
23 October 2026
دہشت گردوں کو پناہ نہ دیں، صوبہ دہشت گردی سے پاک کرینگے: فیصل کریم
23 October 2026
کینیڈا اور اٹلی کی اپنے شہریوں کو سعودیہ کے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت
23 October 2026
وزیر خزانہ اور عالمی بینک کے وفد کی ملاقات، معاشی استحکام، اصلاحات پر تبادلہ خیال
23 October 2026
وزیراعظم نے لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ کی تنظیم نو کی منظوری دے دی
23 October 2026
سی سی ڈی اہلکار کی دوشیزہ سے زیادتی، ویڈیو بھی بنا لی، مقدمہ درج
23 October 2026