مریم اورنگزیب سے چینی ڈپٹی ہیڈ آف مشن کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
Web Desk
23 October 2026
پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب سے چینی ڈپٹی ہیڈ آف مشن نے اہم ملاقات کی، جس میں پاک چین تعلقات، سی پیک (CPEC)، معاشی ترقی، امن و امان، ٹیکنالوجی کی منتقلی، ماحولیاتی تحفظ، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی محض سفارتی تعلقات تک محدود نہیں بلکہ یہ نسل در نسل محبت اور اعتماد کا مضبوط رشتہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب میں 2029ء تک کاروبار دوست معاشی تبدیلی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ماحولیات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ بیجنگ کے کامیاب ماڈل سے استفادہ کرتے ہوئے صوبے میں سموگ کے تدارک کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور اگلے سال چین کے تعاون سے بین الاقوامی ایئر کوالٹی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس وقت پنجاب میں ایئر کوالٹی مانیٹرنگ اسٹیشنز کی تعداد 69 کر دی گئی ہے جسے 100 تک بڑھایا جائے گا۔
سینئر وزیر نے مزید بتایا کہ حکومت پنجاب طلبہ کو ایک لاکھ الیکٹرک بائیکس کی فراہمی، گرین انرجی، ای موبلٹی اور لاہور، ملتان و سرگودھا میں کینسر مراکز کے قیام پر تیزی سے کام کر رہی ہے۔ چینی ڈپٹی ہیڈ آف مشن نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ترقیاتی و ماحولیاتی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے پنجاب میں مشترکہ منصوبوں کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
متعلقہ عنوانات
اردن کے چرچ میں آخری رسومات کے دوران فائرنگ، 7 افراد ہلاک، 10 زخمی
23 October 2026
آذربائیجان کی خاتون ڈیانا کا زیادتی کیس میں اہم ویڈیو بیان جاری
23 October 2026
کراچی انڈسٹریل پارک کو وفاقی خصوصی اقتصادی زون قرار دینے کی منظوری
23 October 2026
دہشت گردوں کو پناہ نہ دیں، صوبہ دہشت گردی سے پاک کرینگے: فیصل کریم
23 October 2026
کینیڈا اور اٹلی کی اپنے شہریوں کو سعودیہ کے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت
23 October 2026
وزیر خزانہ اور عالمی بینک کے وفد کی ملاقات، معاشی استحکام، اصلاحات پر تبادلہ خیال
23 October 2026
وزیراعظم نے لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ کی تنظیم نو کی منظوری دے دی
23 October 2026
سی سی ڈی اہلکار کی دوشیزہ سے زیادتی، ویڈیو بھی بنا لی، مقدمہ درج
23 October 2026