ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھنے کا اعلان
Web Desk
9 August 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ امریکہ ایران کے معاملے کو فی الحال کم شدت کے ساتھ آگے بڑھا رہا ہے اور انہوں نے تہران کے خلاف کسی نئے بڑے فوجی آپریشن کا فی الوقت کوئی اشارہ نہیں دیا۔ امریکی خبر رساں ادارے ’ایگزیوس‘ (Axios) کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے بتایا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان صرف “نیم مذاکرات” (Semi-negotiations) ہو رہے ہیں، تاہم واشنگٹن خطے میں پیدا ہونے والی تمام تر صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق ایران اس وقت شدید معاشی بحران اور ریکارڈ مہنگائی کا شکار ہے، یہاں تک کہ اس کے پاس اپنے فوجیوں کو تنخواہیں دینے کے لیے بھی فنڈز دستیاب نہیں ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی بحری ناکہ بندی نے تہران پر معاشی دباؤ مزید بڑھا دیا ہے، لیکن امریکہ اس اقتصادی دباؤ کو برقرار رکھتے ہوئے فی الحال نئی عسکری کارروائی سے گریز کرے گا۔ امریکی صدر نے اس تنازع کو شطرنج کے کھیل سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک ابھی اس کھیل کے درمیان میں ہیں اور بالآخر معاملے کا حل نکل آئے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں $75 فی بیرل سے کچھ زائد رہنے کی وجہ سے امریکی صارفین پر جنگی اثرات اور معاشی دباؤ کم ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
11 August 2026
بانی اور اہلیہ کی قید تنہائی: بیرسٹر سلمان نے تحریری دلائل جمع کرا دیئے
11 August 2026
یوکرینی صدر اور سعودی ولی عہد کا رابطہ، ڈرونز معاہدے سمیت مختلف امور پر گفتگو
11 August 2026
ملکی ترقی و خوشحالی میں اقلیتوں کا کردار انتہائی اہم ہے: فیصل کریم کنڈی
11 August 2026
ہانگ کانگ میں درجہ حرارت 42 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
11 August 2026
سعودیہ کے شاہ سلمان ریلیف مرکز کا غزہ میں ’’مکہ سکول‘‘ کا قیام، ایک ہزار طلبہ مستفید ہونگے
11 August 2026
صدر ٹرمپ نے ول شارف کو نیا اسسٹنٹ ٹو دی پریذیڈنٹ اور وائٹ ہاؤس کونسل مقرر کردیا
11 August 2026
برطانیہ کا گمراہ ڈسکاؤنٹس اور سبسکرپشن فراڈ کیخلاف نئے اقدامات کا اعلان
11 August 2026