محمد صلاح کی لیورپول سے ناراضی بڑھ گئی، چیمپینز لیگ اسکواڈ سے باہر
Web Desk
9 December 2025
لیورپول: مسلسل تین میچوں میں بینچ پر بیٹھنے کے بعد اسٹار فٹبالر محمد صلاح کی لیورپول سے سرد مہری شدت اختیار کر گئی ہے۔ 33 سالہ مصری کھلاڑی نے شکوہ کیا کہ ٹیم کی ناکامی کا ملبہ ان پر ڈال کر انہیں ’’قربانی کا بکرا‘‘ بنایا جا رہا ہے۔
انٹرویو کی بازگشت ابھی ختم بھی نہیں ہوئی تھی کہ کلب نے انہیں چیمپینز لیگ اسکواڈ سے باہر کردیا۔ منیجر سلٹ نے وضاحت کی کہ یہ کوئی ’’سزا‘‘ نہیں بلکہ محض اسکواڈ سلیکشن کا فیصلہ ہے۔
لیورپول کے سابق کپتان جیمی کیراگر نے صلاح کے بیان کو کلب اور مینیجر پر دباؤ بڑھانے کا حربہ قرار دیا ہے۔ ادھر عرب میڈیا کا دعویٰ ہے کہ سعودی پرو لیگ نے صلاح کے لیے 200 ملین ڈالر مالیت کے ممکنہ معاہدے کی تیاریاں تیز کر دی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ مسترد، 11 اکتوبر کو سیاہ دن کے طور پر منایا جائے گا: متحدہ اپوزیشن کا اعلامیہ
13 October 2026
ایران کے کہنے پر سرگرم حوثی تیل کی قیمتیں بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں: ٹرمپ کا دعویٰ
13 October 2026
بہاولپور سے ن لیگ کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی منیر اقبال چنڑ نے حلف اٹھا لیا
13 October 2026
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم
13 October 2026
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
13 October 2026
اسحاق ڈار کی یورپی یونین کے کمشنر برائے داخلہ و ہجرت سے ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق
13 October 2026
ٹرمپ کی نئی پریس سیکریٹری کیٹی زکریا آج پہلی بار وائٹ ہاؤس میں بریفنگ دیں گی
13 October 2026
فیصل واوڈا کے بیانات کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے: رانا ثنا اللہ
13 October 2026