جے یو آئی پنجاب کا مجلس عاملہ کے اجلاس میں اہم فیصلے
Web Desk
9 December 2025
ملتان جے یو آئی پنجاب کی مجلسِ عاملہ کا اجلاس قائم مقام امیر مولانا صفی اللہ کی زیرِ صدارت جامعہ قاسم العلوم ملتان میں منعقد ہوا، جس میں موٹر وہیکل آرڈیننس اور نئے بلدیاتی قوانین کو مسترد کردیا گیا۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت پنجاب ٹرانسپورٹرز سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر قانون سازی کرے اور مدارس کی رجسٹریشن سوسائٹی ایکٹ کے تحت شروع کی جائے۔
رہنماؤں نے کہا کہ موٹر وہیکل آرڈیننس سے رشوت میں اضافہ ہوا ہے جبکہ بلدیاتی قوانین عوامی نمائندوں کے اختیارات سلب کر کے بیوروکریسی کو بااختیار بناتے ہیں۔ اجلاس میں جنوبی پنجاب میں بحالیِ امن کے لیے مارچ کرنے اور بلدیاتی انتخابات میں بھرپور شرکت کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ جے یو آئی پنجاب نے بلدیاتی فریم ورک کی تیاری کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی
متعلقہ عنوانات
جو شہر پال رہا ہے اسے زندہ رہنے دیں، کراچی پر بھی کرم نوازی کریں: خالد مقبول
8 November 2026
وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ لندن کے اخراجات کی تفصیل دی جائے، پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع
7 November 2026
سندھ میں تعلیم کا بجٹ 601 ارب روپے، صورتحال تسلی بخش نہیں: حافظ نعیم الرحمان
7 November 2026
ایس ایم ای برآمد کنندگان کے لیے 300 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ
7 November 2026
ورلڈ کلچر فیسٹیول کا دسواں روز بھی رنگارنگ سرگرمیوں اور ثقافتی پرفارمنس سے بھرپور
7 November 2026
این اے 77 گوجرانوالہ میں ضمنی انتخاب آج ہوگا،گیارہ امیدوار میدان میں
7 November 2026
صنعتوں کی سالانہ انسپکشن کا فیصلہ مسترد، ‘فباٹی’ کا الیکٹرک انسپکٹریٹ سے استثنیٰ دینے کا مطالبہ
7 November 2026
پنجاب جیسی شفاف حکومت کہیں اور نہیں دیکھی: گورنر سندھ
7 November 2026